جمعرات , اپریل 22 2021
Breaking News
Home / ملاکنڈ ڈویژن / شانگلہ کیڑئی موڑ میں ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے تین افراد جان بحق جبکہ تین شدید زخمی،

شانگلہ کیڑئی موڑ میں ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے تین افراد جان بحق جبکہ تین شدید زخمی،

الپوری(آفتاب حسین سے)شانگلہ کیڑئی موڑ میں ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے تین افراد جان بحق جبکہ تین شدید زخمی،جان بحق ہونے والوں میں پولیس اہلکار پولیو ڈیوٹی کیلئے آرہا تھا،جیپ میں پولیس اہلکاراپنے خاندان کے دیگر بیٹے،بھابی،بھانجے دیگر کیساتھ تھے کہ گاڑی الپوری بشام مین شاہراہ پر کیڑئی کے مقام پر گہری کھائی میں جاگری جسکے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت ان کے خاندان کے تین افراد موقع ہی پر دم توڑ گئے جبکہ گاڑی میں موجود تین افراد شدید زخمی ہے جن میں ایک کی حالات تشویش ناک بتائی جاررہی ہیں۔واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کے اہلکاران موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو فوری طور پر بشام تحصیل ہیڈکوارٹر منتقل کردیا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد سوات سیدو شریف منتقل کردیا گیا۔حادثے میں جان بحق ہونے والوں میں پولیس کانسٹبل رحیم زادہ،اسیہ بی بی زوجہ حمید اللہ،نظر زادہ ولد حمید اللہ اور زخمیوں میں نورین بی بی زوجہ رحمن علی،جلال ولد رحیم زادہ اور ارشد ولد حبیب زادہ شامل ہیں۔پولیو ڈیوٹی کیلئے جانے والے جان بحق پولیس کانسٹبل رحیم زادہ کی نماز جنازہ پولیس لائن الپوری میں ادا کی گئی جسمیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ رحیم شاہ خان سمیت پولیس کے دیگر افسران اور اہلکاران نے کثیرتعداد میں شرکت کی بعدازاں پولیس کانسٹبل کو ان کے ابائی علاقے بیلہ شاہ توت میں سپردخاک کردیا گیا۔۔

About Aimal Rashid

Check Also

وکلاء برادری معاشرے میں انصاف کی فراہمی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں،ڈاکٹر عباد اللہ

الپوری(نمائندہ چاند)شا نگلہ سے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عباد اللہ خان نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے