جمعرات , اپریل 22 2021
Breaking News
Home / سوات کی خبریں / سوات میں قیام امن کیلئے فورسز، پولیس، صحافیوں اور عوام نے جان کے نذرانے دیئے,عبدالغفور افریدی

سوات میں قیام امن کیلئے فورسز، پولیس، صحافیوں اور عوام نے جان کے نذرانے دیئے,عبدالغفور افریدی

سوات (چاند نیوز) ریجنل پولیس افیسر ملاکنڈ ڈویژن عبدالغفور افریدی نے کہا ہے کہ سوات میں قیام امن کیلئے فورسز، پولیس، صحافیوں اور عوام نے جان کے نذرانے دیئے ہیں جس میں صحافیوں کا کردار قابل ستائش اور ناقابل فراموش ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں سوات پریس کلب کے چیئرمین محبوب علی کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر گورننگ باڈی کے چیف ایگزیکٹیو غلام فاروق سپین دا دا، ملاکنڈ ڈویژن یونین آف جرنلسٹ و سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر شہزاد عالم، سبحان اللہ، شیراز خان اور محمد زبیر بھی موجود تھے جنہوں نے ریجنل پولیس آفیسر کو سوات کے صحافیوں کے مسائل سے آگاہ کیا، عبدالغفور افریدی نے کہا کہ سوات میں قیام امن کیلئے فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کیساتھ صحافیوں نے بھی قربانیاں دی ہے اور انہی قربانیوں کے بدولت سوات میں امن قائم ہوا ہے اور اسی امن کے بدولت سوات کی سیاحت کو فروغ ملی اور سیاح بلا خوف و خطر سوات آرہے ہیں انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کا کام عوام کی جان و مال کی تحفظ ہے جس کیلئے ڈویژن بھر میں پولیس فورس 24 گھنٹے تیار رہتے ہیں اور ہر قسم کی چیلنجز سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ پولیس میں سزا و جزا کا عمل جاری ہے اور ڈویژن بھر میں پولیس افسران کو سختی سے ہدایات جاری کئے ہوئے ہیں کہ عوام کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ پیش ائیں اور مظلوم عوام کی داد رسی کریں۔

About Aimal Rashid

Check Also

ملاوٹ کرنے والے عناصر اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھی سخت کاروائی کی ہدایت،فضل حکیم

سوات(ہینڈآؤٹ) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے