جمعرات , اپریل 22 2021
Breaking News
Home / کھیلوں کی خبریں / تیسرا ون ڈے: پاکستان کے 200 رنز مکمل، فخر زمان کی سنچری

تیسرا ون ڈے: پاکستان کے 200 رنز مکمل، فخر زمان کی سنچری

(ویب ڈیسک )تیسرے ایک روزہ انٹرنیشنل میج میں جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے اور اس نے ایک وکٹ پر 200 رنز مکمل کر لیے ہیں۔ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما نے کہا کہ ہمارے خیال میں صبح کے وقت میں بال سوئنگ ہوگی جس کا ہم فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
اکستان کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ وکٹ بہت اچھی ہے اور ہم 300 رنز سے زائد کا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم گزشتہ میچ کو پیچھے چھوڑ چکے ہیں، آج کا میچ بہت اہم ہے جس کے لیے ہم نے چار تبدیلیاں کی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کئی تجربہ کار کھلاڑی ٹیم کا حصہ بنے ہیں جبکہ لیگ اسپنر عثمان قادر ڈیبیو کریں گے۔سیریز کے فیصلہ کن میچ میں سرفراز احمد، محمد نواز اور حسن علی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔سنچورین میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری گیند پر 3 وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی۔جوہانسبرگ میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں فخر زمان کی 193 رنز کی اننگز کے باوجود میزبان ٹیم نے 17 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز برابر کردی تھی۔دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔
پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، سرفراز احمد، محمد رضوان، محمد نواز، عثمان قادر، فخر زمان، امام الحق، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف۔جنوبی افریقہ: ٹیمبا باووما (کپتان)، کیشو مہاراج، جے جے اسمَٹس، بیورین ہینڈرکس، ہینرِچ کلاسین، ڈیرن ڈوپاولَن، اینڈائل فلکاوایو، کائل ویرینے، ایڈِن مرکرم، جینیمَن ملان اور لوتھو سِپاملا۔

About Aimal Rashid

Check Also

باغی سپر لیگ نے یورپی فٹبال کی یکجہتی میں دراڑ ڈال دی

پیرس: (ویب ڈیسک)یورپی فٹبال کی یکجہتی میں دراڑ پڑگئی جب کہ 12 طاقتورترین کلبز نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے