جمعرات , اپریل 22 2021
Breaking News
Home / سوات کی خبریں / سوات میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی اموات کاسلسلہ بدستور جاری،مزید2 افراد جا ں بحق

سوات میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی اموات کاسلسلہ بدستور جاری،مزید2 افراد جا ں بحق

سوات (چاند نیوز) سوات میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی اموات کاسلسلہ بدستور جاری،مزید2 افراد کوروناوائرس سے جا ں بحق ہو گئے، ضلع بھر میں اب تک کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 166 سے تجاوز کر گئی ہے، سیدو ٹیچنگ ہسپتال میں اس وقت 163 مریض زیر علاج ہیں جن میں 17 مریضوں کو گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں داخل کیا گیا ہے، سیدو ٹیچنگ ہسپتال کے ترجمان کے مطابق سوات میں کورونا وائرس سے مزید زیر علاج 2 مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں، گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 163 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں 90 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور 73 کا رزلٹ آنا ابھی باقی ہے اسی طرح ضلع بھر میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد مریضوں کی تعداد 700 سے تجاوز کر چکی ہے، جن میں 163 سیدو ٹیچنگ ہسپتال میں زیر علاج ہیں اسی طرح سیکڑوں افراد گھروں میں بھی زیر علاج ہیں اور اُن کا علاج معالجہ گھر پر ہی کیا جا رہاہے۔

About Aimal Rashid

Check Also

ملاوٹ کرنے والے عناصر اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھی سخت کاروائی کی ہدایت،فضل حکیم

سوات(ہینڈآؤٹ) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے