جمعرات , اپریل 22 2021
Breaking News
Home / ملاکنڈ ڈویژن / تعلیمی اداروں کی بندش کے خلاف جمیعت طلباء اسلام لوئر دیر کا تیمرگرہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

تعلیمی اداروں کی بندش کے خلاف جمیعت طلباء اسلام لوئر دیر کا تیمرگرہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

تیمرگرہ (نمائندہ چاند) تعلیمی اداروں کی بندش کے خلاف جمیعت طلباء اسلام لوئر دیر کا تیمرگرہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کو رونا کی آڑ میں تعلیمی اداروں کی بندش نا منظور ہے کو رونا ایس او پیزکے تحت تعلیمی اداروں کو فی الفور کھول دیا جائے ان خیا لات کا اظہار جمیعت طلباء اسلام کے مرکزی فنانس سیکرٹری اسرا ر اللہ مظہری اور جمیعت طلباء اسلام لو ئر دیر کے جنرل سیکرٹری مطیع اللہ نے طلباء کے احتجاجی مظا ہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ کو رونا ایک عالمی وباء ہے لیکن بیرون ممالک میں تعلیمی ادا ریں بند نہیں کئے جاتے ہیں لیکن بد قسمتی سے پا کستان میں تعلیمی ادا ریں بند ہیں جس سے ڈھا ئی کروڑ طلباء کی قیمتی وقت ضا ئع ہو رہا ہے انھوں نے کہا کہ گزشتہ سال لوئر دیر کے تعلیمی ادا ریں سات ماہ تک بند رہے انھوں نے کہا کہ کو رونا کی آڑ میں تعلیمی اداروں کی بندش تعلیم کے خلاف سازش ہے اور حکومت کی تعلیم دشمن پالیسی ہے انھوں نے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں بھی طلباء سے بھاری بھاری فیس لیا جارہا ہے اور سرکاری تعلیمی اداریں برائے نام سرکاری اداریں ہیں انھوں نے کہا کہ تعلیمی نصاب میں ختم نبوت کے حوالے سے مضا مین شامل کیا جائے اور مطا لبہ کیا کہ تعلیمی اداروں میں رجسٹریشن اور تجدید کے نام پر بے جا تنگ کرنے سے اجتناب کیا جا ئے انھوں نے مطالبہ کیا کہ کو رونا ایس او پیز کے تحت تعلیمی اداروں کو فوری طور پر کھول دیا جائے بصورت دیگر طلباء ملک گیر احتجاج پر مجبور ہونگے۔

About Aimal Rashid

Check Also

وکلاء برادری معاشرے میں انصاف کی فراہمی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں،ڈاکٹر عباد اللہ

الپوری(نمائندہ چاند)شا نگلہ سے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عباد اللہ خان نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے