جمعرات , اپریل 22 2021
Breaking News
Home / ملاکنڈ ڈویژن / عالمی یوم صحت کے موقع پر الخدمت ہسپتال تیمرگرہ کے زیر انتظام کورونا سے اگاہی کے حوالے سے واک کا اہتمام

عالمی یوم صحت کے موقع پر الخدمت ہسپتال تیمرگرہ کے زیر انتظام کورونا سے اگاہی کے حوالے سے واک کا اہتمام

تیمرگرہ (بیورورپورٹ) عالمی یوم صحت کے موقع پر الخدمت ہسپتال ذوال بابا تیمرگرہ کے زیر انتظام کورونا سے اگاہی کے حوالے سے واک کا اہتمام کیا گیا،واک کی قیادت الخدمت ہسپتال کے منیجنگ ڈائریکٹر مجیداللہ نے کی،لوگوں میں ہینڈ سینیٹائزر اور ماسک بھی تقسیم کیئے گئے گزشتہ روز عالمی یوم صحت کے موقع پر الخدمت ہسپتال ذوال بابا تیمرگرہ کے زیر انتظام کورونا سے بچاو کے حوالے سے اگاہی واک کا اہتمام کیا گیاجس کی قیادت الخدمت ہسپتال کے منیجنگ ڈائریکٹر مجیداللہ کررہے تھے،واک کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر کورونا سے بچاو کے حوالے سے مختلف قسم کے نعرے درج تھے،اس موقع پر واک کے شرکاء میں ہینڈ سینیٹائزر اور ماسک بھی تقسیم کیئے،واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے الخدمت ہسپتال ذوال باباکے منیجنگ ڈائریکٹر مجیداللہ نے کہا کہ ہم سب کو چاہیئے کہ کورونا سے بچاو کے حوالے سے احتیاطی تدابیر ختیار کرے ایک دوسرے سے سماجی فاصلہ رکھے اورہاتھوں کو بار بار دھوئے انہوں نے کہا کہ ماسک کے استعمال رواج دینا چاہیئے تاکہ کورونا کی بڑھتی ہوئی وبا سے بچ سکے انہوں نے کہا کہ ہم سب کو ہجوم سے دور رہنا چاہیئے اور بلاضرورت گھروں سے بھی باہر نہیں نکلنا چاہیئے کیونکہ احتیاط ہی ایک ایسا ہتھیار ہے جس سے اس وبا سے بچنے میں کافی مدد مل سکتی ہے

About Aimal Rashid

Check Also

وکلاء برادری معاشرے میں انصاف کی فراہمی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں،ڈاکٹر عباد اللہ

الپوری(نمائندہ چاند)شا نگلہ سے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عباد اللہ خان نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے