جمعرات , اپریل 22 2021
Breaking News
Home / قومی خبریں / صوبائی حکومت پورے صوبے میں صحافیوں کے رہائشی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے۔ڈاکٹر امجد علی

صوبائی حکومت پورے صوبے میں صحافیوں کے رہائشی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے۔ڈاکٹر امجد علی

پشاور(ہینڈ آؤٹ)خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت پورے صوبے میں صحافیوں کے رہائشی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے۔ محکمہ ہاؤسنگ کے منصوبوں میں صحافیوں کے لیے دو فیصد کوٹہ مقرر کیا جا رہا ہے۔ جلوزئی ہاؤسنگ سکیم فیز تھری میں صحافیوں کیلئے 50 پلاٹس مختص کرنا اسی کاؤش کی کڑی ہے۔ منصوبوں کی تکمیل پر صحافیوں کو بہترین رہائشی سہولیات میسر ہوں گی۔ مقصد صحافیوں کے مسائل حل کرنے سمیت ان کی بہتر صحافتی امور کی انجام دہی میں آسانیاں پیدا کرنا ہے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے بدھ کے روز اپنے دفتر سے جاری ایک بیان میں کیا ہے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ حسب وعدہ جلوزئی ہاؤسنگ سکیم فیز تھری میں بھی صحافیوں کیلئے 2% کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ اس سے پہلے بھی میڈیا کالونی دنگرام سوات میں صحافیوں کے لیے 40 کنال اراضی مختص ہوچکی ہے جبکہ ہنگو ٹاؤن شپ میں بھی صحافیوں کیلئے 2فیصدکوٹہ مقرر کیا ہے۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں ہر شہری کو اپنے علاقے، ملکی حالات، حکومتی معاملات سمیت دنیا میں ہونے والی تبدیلیوں اور دنیا میں اپنا مقام و اہمیت کے بارے میں آگاہی و معلومات میڈیا کے ذریعے ہی ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے صحافیوں نے مشکل وقت میں بھی صحافت کا علم بلند رکھا ہے۔ ڈاکٹر امجد علی نے صحافیوں پر بھی زور دیا کہ وہ ذمہ داری کیساتھ کام کریں اور حکومت کے شانہ بشانہ قومی و ملکی ترقی و عوامی رویوں میں مثبت تبدیلی لانے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔

About Aimal Rashid

Check Also

حکومتی کوششوں کی بدولت کاروباری فضا بہتر ہوئی اور کاروباری برادری کا اعتماد بحال ہوا،عمران خان

اسلام آباد(آن لائن) وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام پر مزید ٹیکس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے