جمعرات , اپریل 22 2021
Breaking News
Home / قومی خبریں / تحصیلداروں کو دفتری کام کے علاوہ اپنے علاقے کے دورے کرنے ہونگے، کمشنر بنوں شوکت علی

تحصیلداروں کو دفتری کام کے علاوہ اپنے علاقے کے دورے کرنے ہونگے، کمشنر بنوں شوکت علی

بنوں (ہینڈ آؤٹ) ڈویژنل کمشنر بنوں شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ تحصیلداروں کو دفتری کام کے علاوہ حکومتی احکامات من و عن پورا کرنے کیلئے اپنے علاقے کے دورے کرنے ہونگے تاکہ محکمہ مال کے اسسٹنٹ کمشنر،تحصیلداران اور دیگر اہلکارمحکمہ مال کے وصولی کی ریکارڈ درستگی، سرکاری زمینوں سے تجاوزات کے خاتمے اورریکارڈ کی بنیادی درستگی کرکے ایڈیشنل اور اسسٹنٹ کمشنرز سے بوجھ کم کرکے اہداف کی تکمیل کو ممکن بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بروز بدھ اپنے دفتر میں محکمہ مال کی ماہانہ کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بنوں کیپٹن(ر) محمد زبیر خان نیازی،ڈپٹی کمشنر لکی مروت عبد الحسیب،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نارتھ وزیرستان دولت خان،اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈویژن بھر کے تحصیلداران موجود تھے۔کمشنر بنوں نے کہا کہ تحصیلداروں کی اہم ذمہ داریاں ہوتی ہے جن کو پورا کرنے میں کوتاہی نہیں ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ریوینو ریکارڈ کی درستگی کے ساتھ ساتھ تجاوزات کا خاتمہ کرکے تحصیلداروں کی کارکردگی قابل ستائش ہے جنہوں نے تجاوزات ہٹانے کیلئے متعلقہ محکمہ جات کے ساتھ جامع حکمت عملی بنا ئی اور محکمہ مال کے اصل ریکارڈ کو عملی شکل دینے میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے تحصیلداروں کی کارکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ پر مقدمات کا بوجھ بھی کم ہو رہا ہیں اور لوگوں کے مقدمات، مشکلات،اور ریوینو کی محصولات کی وصولی میں بھی معاون ثابت ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز سمیت ضلعی انتظامیہ اور محکمہ مال کے ہر آفیسر اور اہلکاروں کو اپنا کام دلجمعی سے کرنے کی آزادی ہے تاکہ وہ متعلقہ اہداف کے حصول کو آسانی سے پورا کر سکے۔کمشنر نے محکمہ مال کی کارکردگی کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور اہداف کے حصول میں کامیابی اور ایمانداری سے کام کرنے والے اہلکاروں کو تعریفی اسناد سے نوازا جائے گا۔ آخر میں محکمہ مال کے افسران اور اہلکاروں نے کمشنر کو شکایات کا موقع نہ دینے کی یقین دہانی کرائی۔

About Aimal Rashid

Check Also

حکومتی کوششوں کی بدولت کاروباری فضا بہتر ہوئی اور کاروباری برادری کا اعتماد بحال ہوا،عمران خان

اسلام آباد(آن لائن) وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام پر مزید ٹیکس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے