جمعرات , اپریل 22 2021
Breaking News
Home / قومی خبریں / تبدیلی سرکارکے پاس بلٹ پروف گاڑیوں کیلئے فنڈز ہیں، ثمرہارون بلور

تبدیلی سرکارکے پاس بلٹ پروف گاڑیوں کیلئے فنڈز ہیں، ثمرہارون بلور

پشاور(آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی ترجمان و رکن صوبائی اسمبلی ثمر ہارون بلور نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے رکشہ ڈرائیورزکے لئے پشاور میں روزگار بند کردینا افسوسناک ہے۔ 80 ہزار غریب خاندانوں کا رزق رکشہ چلانے سے جڑا ہوا ہے۔موجودہ حکومت ان سے موجودہ روزگار چھیننے کے درپے ہے۔پشاور پریس کلب میں انفارمیشن کمیٹی کے اراکین صلاح الدین خان مومند، ڈاکٹر زاہد خان، میاں بابر شاہ اور حامد طوفان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ثمرہارون بلور نے کہا کہ حکومت یا تو ان کو متبادل روزگار فراہم کرے اور یا ان کے لئے خصوصی فنڈز کا اعلان کرے کہ ان کے بچوں کو بھی دو وقت کی روٹی نصیب ہو۔ تبدیلی سرکار میں گورنر کے لئے کروڑوں روپے کی بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کے لئے تو فنڈز موجود ہیں لیکن غریب عوام کے لئے نہیں۔ موجودہ حکومت عام عوام کے مسائل سے بہت دور ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی صلاح الدین مومند نے کہا کہ رمضان کی آمد سے قبل ہی مہنگائی کا جن بے قابو ہوچکا ہے۔تحریک انصاف کی حکومت تبدیلی کی سونامی کا دعوی کرتے تھے لیکن حقیقت میں بے روزگاری اور مہنگائی کی سونامی آئی ہوئی ہے۔ بیروزگاری میں مزید پانچ فیصد سے زائد اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔اشیائے خوردونوش کی قیمتیں پہلے سے ہی آسمان سے باتیں کررہی ہیں اور ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ان میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمت پہنچ سے باہر ہے۔دنیا بھر میں کورونا کی وبا میں پٹرول کی قیمتیں سب سے کم تھی لیکن پاکستان میں اس دوران بھی سب سے زیادہ رہی ہیں اور مزیداضافہ بھی کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کنٹینر پر چڑھ کر کپتان بجلی کے جو بل جلاتا تھا ان میں تبدیلی سرکار نے ڈھائی سال میں 43 فیصد اضافہ کردیا ہے۔ پورا پاکستان سراپا احتجاج ہے لیکن حکومت خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں اے اے این پی کی صوبائی ترجمان ثمرہارون بلور کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی جانب سے شوکاز نوٹس دے کر عوامی نیشنل پارٹی کی تضحیک کی گئی ہے۔

About Aimal Rashid

Check Also

حکومتی کوششوں کی بدولت کاروباری فضا بہتر ہوئی اور کاروباری برادری کا اعتماد بحال ہوا،عمران خان

اسلام آباد(آن لائن) وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام پر مزید ٹیکس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے