جمعرات , اپریل 22 2021
Breaking News
Home / قومی خبریں / خیبر پختونخوا کی موجودہ حکومت عوام کے ساتھ دشمنی پر اتر آئی ہے، حاجی غلام احمد بلور

خیبر پختونخوا کی موجودہ حکومت عوام کے ساتھ دشمنی پر اتر آئی ہے، حاجی غلام احمد بلور

پشاور(آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے بزرگ رہنما اور سابق وفاقی وزیر حاجی غلام احمد بلور نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے ساتھ دشمنی پر اتر آئی ہے۔ الیکشن سے قبل دعووں کے برعکس حکمران عوام کو اذیت دینے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں عوامی نیشنل پارٹی کے دور حکومت میں بطور وفاقی وزیر مرکز سے فنڈز لاکر میں نے پشاور کے لئے 13ٹیوب ویلز منظور کروائے۔ ٹیوب ویلز پر تعمیر کا کام مکمل کیا گیا اور بجلی کے ٹرانسفرمر تک نصب کئے گئے لیکن تحریک انصاف کی حکومت ان ٹیوب ویلز کو فعال کرنے سے انکاری ہے۔ بارہامتعلقہ اداروں اور تحریک انصاف کے وزیر اعلی سے رابطہ کیا لیکن ان کو فعال بنانے کے لئے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتی ہے۔حکومت میں ہو یا حکومت سے باہر عوامی نیشنل پارٹی نے عوام کی فلاح اور حقوق کے لئے جدوجہد کی ہے اور کرتے رہیں گے۔ مذکورہ ٹیوب ویلزپر خرچ ہونے والی رقم عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہے، اور ان کو پورے پشاور کے عوام کو پانی کی سہولت فراہم کرنے کے لئے بنایا گیا تھا لیکن موجودہ حکومت اور متعلقہ ادارے عوام کو سہولت دینے سے انکاری ہیں اور عوام کے ٹیکس کے پیسے ضائع کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اے این پی کے دور حکومت میں پشاور میں کوہاٹی گیٹ کے باہر ایک مقامی آبادی کی سہولت کے لئے ایک ہسپتال بھی بنوایا جو مکمل تیار ہے لیکن اسکو بھی ابھی تک صوبائی حکومت نے ٹیک اوور کرنے پر تیار نہیں ہے۔ مذکورہ ہسپتال اور ٹیوب ویلزکسی مخصوص پارٹی کے لئے نہیں اور نا ہی کسی پارٹی کارکن یا عہدیدار کی زمین پر بنائے گئے ہیں لیکن تین سال سے متواتر رابطوں کے باوجود صوبائی حکومت نہ تو یہ ہسپتال کو ٹیک اوور کررہی ہے اور نہ ہی ٹیوب ویلز کو چلا رہی ہے جو کہ عوام دشمنی کے مترادف ہے۔ حکومت میں آنے سے قبل تبدیلی کے دعویداروں نے پشاور کے عوام کے حقوق کو اپنے پیروں تلے کچل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر صوبائی حکومت اور متعلقہ اداروں نے سنجیدگی اور ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا تو مجبورا عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانا پڑے گا اور عدلیہ سے گزارش کرنی پڑے گی۔

About Aimal Rashid

Check Also

حکومتی کوششوں کی بدولت کاروباری فضا بہتر ہوئی اور کاروباری برادری کا اعتماد بحال ہوا،عمران خان

اسلام آباد(آن لائن) وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام پر مزید ٹیکس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے