جمعرات , اپریل 22 2021
Breaking News
Home / ملاکنڈ ڈویژن / حلال فوڈ اتھارٹی دیرلوئر نے مضر صحت گھی بنانے والے فیکٹری پر چھاپہ

حلال فوڈ اتھارٹی دیرلوئر نے مضر صحت گھی بنانے والے فیکٹری پر چھاپہ

لوئیر دیر(نمائندہ چاند)حلال فوڈ اتھارٹی دیرلوئر نے مضر صحت گھی بنانے والے فیکٹری پر چھاپہ مارکر ہزاروں کلوگھی برآمد کرکے فیکٹری کو سیل کردیا جبکہ مضر صحت گھی کو تلف کردیا اس سلسلے میں حلال فوڈ اتھارٹی دیرلوئر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرشکیل خان فوڈ سیفٹی آفسیرزماجد نواز، وقاراور عثمان کو اطلاع ملی تھی کہ دیرلوئر میں مضر صحت گھی بنانے کی فیکٹری کام کررہی ہیں جسکے نتیجے میں حلال فوڈ اتھارٹی دیرلوئر ایک انسپکشن ٹیم قائم کردیا جنہوں نے بڑی مشکل سے منڈا دیرلوئر میں مضر صحت گھی بنانے والی فیکٹری کا سراغ لگایا اور حلال فوڈ اتھارٹی دیرلوئر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرشکیل خان فوڈ سیفٹی آفسیرزماجد نواز، وقاراور عثمان نے چھاپہ مارکر دو ہزار سے زائد کلو گھی برآمد کرکے فیکٹری کو سیل کردیا جبکہ حلال فوڈ اتھارٹی دیرلوئر نے مضر صحت گھی کو ضائع کردیا اس موقع پر حلال فوڈ اتھارٹی دیرلوئر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرشکیل خان کا کہنا تھا کہ دیرلوئر کے شہریوں کو ملاوٹ سے پاک اشیاء خودونوش کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت کرنے والوں کے خلاف کا روائیاں کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور علاقے کے عوام غیرمعیاری اشیا کی مارکیٹ سے خاتمہ میں ہمارے ساتھ تعاون کریں۔۔۔

About Aimal Rashid

Check Also

وکلاء برادری معاشرے میں انصاف کی فراہمی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں،ڈاکٹر عباد اللہ

الپوری(نمائندہ چاند)شا نگلہ سے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عباد اللہ خان نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے