جمعرات , اپریل 22 2021
Breaking News
Home / قومی خبریں / نیپرا نے بجلی 64 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی،نوٹیفکیشن جاری

نیپرا نے بجلی 64 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(آن لائن)نیپرا نے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 0.6416 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا نے فروری کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 64 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے،اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا کو 0.6573 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 30مارچ 2021 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی، اور 64 پیسے فی یونٹ کی منظوری دی۔نوٹیفکیشن کے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق صرف اپریل کے مہینے کے بلوں پر ہوگا، اور نوٹیفکیشن کے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک کے سوا تمام صارفین پر ہوگا۔

About Aimal Rashid

Check Also

حکومتی کوششوں کی بدولت کاروباری فضا بہتر ہوئی اور کاروباری برادری کا اعتماد بحال ہوا،عمران خان

اسلام آباد(آن لائن) وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام پر مزید ٹیکس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے