جمعرات , اپریل 22 2021
Breaking News
Home / قومی خبریں / خیبرپختونخوا میں سرکاری ہسپتالوں کو آکسیجن ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرنے کی ہدایت

خیبرپختونخوا میں سرکاری ہسپتالوں کو آکسیجن ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرنے کی ہدایت

پشاور(ہینڈ آؤٹ)خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں کورونا کیسز کی مثبت شرح میں اضافے اور بڑھتی ہوئی آکسیجن کی طلب کے باعث آکسیجن سپلائرز کو ہدایت کی ہے کہ سرکاری ہسپتالوں کو پہلی ترجیح میں آکسیجن فراہم کی جائے۔ صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے بدھ کے روز جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق کورونا وباء میں اضافے کے باعث صوبے خصوصاً پشاور ویلی اور سوات میں آکسیجن کی طلب میں اصافہ ہوا ہے اور آکسیجن سیلنڈرز کی ریفلنگ میں مسائل کی نشاندہی ہوئی ہے۔ اسی بنا پر سیکریٹری داخلہ نے خیبر پختونخوا اپیڈیمک کنٹرول اینڈ ایمرجنسی ریلیف ایکٹ 2020 کے تحت صوبے میں تمام آکسیجن سپلائرز کے لیے ترجیحات وضع کر دیں جس کے تحت پہلی ترجیح میں سرکاری ہسپتالوں کو آکسیجن فراہم کی جائے گی۔ دوسری ترجیح میں نجی ہسپتالوں جبکہ تیسری ترجیح میں انڈسٹریل یونٹس کو آکسیجن فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ صوبائی سیکرٹری داخلہ کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق پولیس، تمام ڈویژنل اور اضلاع کی انتظامیہ آکسیجن سپلائرز کو جاری ترجیحات کے مطابق آکسیجن گیس کی فراہمی کو یقینی بنائے گی

About Aimal Rashid

Check Also

حکومتی کوششوں کی بدولت کاروباری فضا بہتر ہوئی اور کاروباری برادری کا اعتماد بحال ہوا،عمران خان

اسلام آباد(آن لائن) وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام پر مزید ٹیکس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے