جمعرات , اپریل 22 2021
Breaking News
Home / سوات کی خبریں / تاجران مینگورہ کے حلال فوڈ اتھارٹی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

تاجران مینگورہ کے حلال فوڈ اتھارٹی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

سوات(کامران کامی سے)آج مین بازار چوک مینگورہ میں تاجران مینگورہ کے حلال فوڈ اتھارٹی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ تاجر برادری کے راہنما ڈاکٹر خالد محمود خالد کی قیادت میں منعقدہوا۔ احتجاجی مظاہرے سے ڈاکٹر خالد محمود خالد، علی روشن اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے واضح اعلان کیا ہے کہ تاجر برادری مینگورہ میں کسی بھی صورت کسی بھی محکمے سے ٹیکس کے نام پر لائسنس وصولی قبول نہیں کریں گے۔ ہم ضلع سوات کے تمام علاقوں میں اورخاص کر مینگورہ وسیدوشریف میں حلال فوڈ اتھارٹی سمیت دیگر چھ محکموں کی چینگ کو برداشت نہیں کریں گے۔ تمام محکموں کے لیے یہ ضروری ہے کہ کسی ایک محکمہ کو مختص کرے جوکہ وہی ایک محکمہ قانونی طورپر بازاروں میں چیکنگ کرے۔ ہم اندرونی اور دیگر صفائی اور ہر غلط کام کرنے کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔ تاجر برادری کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ وہ حلال کی روزی کمائے۔ ڈاکٹر خالد محمود خالد نے مظاہرین سے مزید کہا کہ ہمارا کاروبار مکمل طور پر درست ہے۔ ہم کسی بھی صورت میں ٹیکس دینے کو تیار نہیں ہے۔ اس سلسلے میں ہم نے ان سات محکموں کی چیکنگ کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر سوات کو درخواست دی ہیں اور اس سلسلے میں باقاعدہ طورپر ایک اجلاس منعقد ہوا جس کے مینٹس تاحال جاری نہیں ہوئے ہیں لہٰذا نئے احکامات تک تمام محکموں کو چاہئے کہ تاجربرادری کے ساتھ مکمل طورپر تعاون کرکے نرمی کا مظاہرہ کرے۔ متعلقہ محکموں کا ہر روز زبردستی سے تاجربرادری کو بے جا تنگ کرنا اور ان سے شناختی کارڈ وصول کرنا درست اور قابل برداشت نہیں۔ اگر متذکرہ محکموں نے چار روز کے اندر ہمارے تحفظات دور نہ کئے تو ہم پورے ضلع سوات اورمینگورہ بازار کو بند کردیں گے۔ مظاہرین بعد ازاں پرامن طورپرمنتشر ہوگئے۔

About Aimal Rashid

Check Also

ملاوٹ کرنے والے عناصر اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھی سخت کاروائی کی ہدایت،فضل حکیم

سوات(ہینڈآؤٹ) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے