جمعرات , اپریل 22 2021
Breaking News
Home / کھیلوں کی خبریں / پاکستان کی 8 سالہ مارشل آرٹسٹ نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ دیا

پاکستان کی 8 سالہ مارشل آرٹسٹ نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ دیا

(ویب ڈیسک)پاکستان کی 8 سالہ مارشل آرٹس کھلاڑی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ایلبو اسٹرائیک کا ریکارڈ توڑ کر گنیز بک میں اپنا نام درج کروا لیا۔
کراچی سے تعلق رکھنے والی فاطمہ نسیم نے ایک منٹ میں سب سے زیادہ ایلبو اسٹرئیک کرکے اپنے سے تین گنا بڑی بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑا۔
فاطمہ نسیم نے ایک منٹ میں دونوں ہاتھوں کی کہنی کو ٹارگٹ پر 272 بار مار کر گنیز بک میں اپنا نام درج کروایا۔فاطمہ نسیم سے قبل یہ اعزاز بھارت کی مارشل آرٹس کھلاڑی کرن اونیال کے پاس تھا جنہوں نے ایک منٹ میں 258 ایلبو اسٹرائیک کا ریکارڈ قائم کیا تھا، پاکستان کی فاطمہ نسیم بھارت کی کرن اونیال سے تقریبا 25 سال چھوٹی ہیں۔گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے فاطمہ نسیم کا کارنامہ ریکارڈ بک کی زینت بنا کر انہیں سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا۔

About Aimal Rashid

Check Also

باغی سپر لیگ نے یورپی فٹبال کی یکجہتی میں دراڑ ڈال دی

پیرس: (ویب ڈیسک)یورپی فٹبال کی یکجہتی میں دراڑ پڑگئی جب کہ 12 طاقتورترین کلبز نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے