منگل , مئی 18 2021
Home / ملاکنڈ ڈویژن / درگئی میں 3 میڈیکل سٹور ز کو سیل کرکے پانچ کیمیسٹوں کے خلاف مقدمات درج،ڈرگ انسپکٹر

درگئی میں 3 میڈیکل سٹور ز کو سیل کرکے پانچ کیمیسٹوں کے خلاف مقدمات درج،ڈرگ انسپکٹر

بٹ خیلہ (بیورو رپورٹ)ڈرگ انسپکٹر ملاکنڈ نے درگئی میں 3 میڈیکل سٹور ز کو سیل کرکے پانچ کیمیسٹوں کے خلاف مقدمات درج کردئے، میڈیکل سٹوروں سے سرکاری ادویات سمیت ایکسپائیر اور انڈین ادویات برامد ہوئی۔ ڈرگ انسپکٹر ملاکنڈ امیر زیب خان کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز درگئی میں مختلف پرائیویٹ ہسپتالوں اور میڈیکل سٹورز کا معائینہ کرکے میڈیکل سٹوروں میں سرکاری میڈیسن کو فروخت کرتے ہوئے پانے کے علاوہ مختلف کیمیسٹوں سے ایکسائیر اور انڈین میڈیسن برامد کرلی جس کے تحت درگئی میں ڈاکٹر سعیدہ رحمان گائناکالوجسٹ میٹرنٹی ہوم سٹور، ڈاکٹر امجد پیڈ احمد چلڈرن ہسپتال کا سٹور اور شفا ہسپتال درگئی کے سٹور کو سیل کردیا گیا جبکہ پانچ میڈیکل سٹور مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔ڈرگ انسپکٹر نے کہا کہ صوبائی حکومت کی ہدایات پر عطائی ڈاکٹروں سمیت ممنوعہ غیر ملکی اور ایکسپائری ادویات کے خلاف کاروائی جاری رہیگی۔

About Aimal Rashid

Check Also

ضلع شانگلہ میں لینڈ کمپیوٹرائزیشن کا عمل آخری مرحلہ میں داخل،

الپوری(آفتاب حسین سے)شا نگلہ ٗصوبائی وزیر محنت و ثقافت شوکت یوسف زئی نے کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے