منگل , مئی 18 2021
Home / سوات کی خبریں / نااہل حکومت نے رمضان المبارک میں بھی عوام کو ریلیف سے محروم رکھا،میاں گل شہریار امیرزیب

نااہل حکومت نے رمضان المبارک میں بھی عوام کو ریلیف سے محروم رکھا،میاں گل شہریار امیرزیب

مینگورہ(چاند نیوز) سابق امیدوارقومی اسمبلی میاں گل شہریار امیرزیب نے کہاہے کہ نااہل حکومت اوراسکی ٹیم نے رمضان المبارک میں بھی عوام کو ریلیف سے محروم رکھا، بلند بانگ دعوؤں کے برعکس رمضان میں مہنگائی میں اضافہ ہی دیکھنے میں آیاہے انہوں نے کہا کہ 22کروڑ سے زائد آبادی والے ملک میں چند ہزار یوٹیلٹی سٹورز کے ذریعے غریب عوام کو ریلیف دینا ممکن ہی نہیں چند ہزار یوٹیلٹی سٹورز کروڑوں افراد کی ضرورت پوری نہیں کرسکتیں انہوں نے کہا کہ آٹا، گھی، چینی، دالیں، چاول کے نرخوں میں اضافے کو کنٹرول کرنے میں حکومت کامیاب نہ ہوسکی حکومتی رٹ کایہ عالم ہے کہ انتظایہ تاجروں سے سرکاری نرخنامے پرعملدرآمد نہیں کرواسکتے ایسے میں حکومت کے معیشت میں بہتری کے دعوے مضحکہ خیز ہیں موجودہ حکومت نے غریب عوام کے ساتھ جوظلم کیاہے اسکی 72 سالہ تاریخ میں مثال نہیں ملتی تحریک انصاف کو اپنی ناانصافیوں، ظلم کابدلہ عوام آنیوالے انتخابات میں مستردکرکے چکائیں گے حکومت ہرشعبے میں ناکام ہوچکی ہے۔

About Aimal Rashid

Check Also

سوات کے سیاحتی علاقہ ملم جبہ کو بننے والی نئی سڑک پر تجاوزات کی بھرمار،نکاسی آب کا نظام مکمل خراب،

سوات(چاند نیوز)ملم جبہ کو بننے والی نئی سڑک حکومتی عدم توجہ و انتظامیہ کی غفلت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے