منگل , مئی 18 2021
Home / سوات کی خبریں / الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سوات کے زیر اہتمام سوات پریس کلب میں ارفن کئیر پروگرام منعقد

الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سوات کے زیر اہتمام سوات پریس کلب میں ارفن کئیر پروگرام منعقد

سوات(چاند نیوز) الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سوات کے زیر اہتمام سوات پریس کلب میں ارفن کئیر پروگرام منعقد کیا گیا۔ارفن کئیر پروگرام میں الخدمتفاؤنڈیشن سوات کے زیر کفالت 55 یتیم بچوں اور بچیوں میں چیکس اور عید گفٹس تقسیم کئے گئے۔پروگرام میں امیر جماعت اسلامی ضلع سوات حمید الحق بطورمہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔پروگرام میں موجود یتیم بچوں اور شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن صرف قومی نہیں بلکہ بین الاقوامی اداراہ ہے اور مختلف شعبوں میں الخدمت کے رضار کار اپنے کام کو احسن طریقے سے نبھانے میں مصروفِ عمل ہے،کورونا وائرس کی وبا میں الخدمت کے رضاروں نے جان پر کھیل اپنی ممکن کوشش سے ملک بھر میں لاکھوں لوگوں کی بے لوث خدمت کی،الخدمت خدمتِ خلق میں ملک بھر کیدیگر اداروں میں پہلے نمبر پر تھی،ہے اور انشا ء اللہ رہے گی۔انہو ں نے پروگرام میں موجود یتیم بچوں کو دلاسا دلایا کہ وہ اپنے آپ کو اکیلے نہ سمجھے بلکہ باہمت بن کر اپنے پاک کردار سے ملک و قوم کا نام روشن کرنے میں اپنا کردار اداکرے،الخدمت فاؤنڈیشن اسی طرح آپ کو اکیلے نہیں چھوڑیگی بلکہ آپ کے ہم قدم رہے گی،اپنے خطاب میں انہوں نے ہال سمیت تمام تر سہولیات بلا معاوضہ فراہم کرنے پر چیئرمین سوات پریس کلب شہزاد عالم اور دیگر میڈیا نمائیندوں کا شکر یہ ادا کیا،آخر میں انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن سوات میں تیم بچوں کیلئے آغوش سنٹر بنانا چاہتی ہے جس کیلئے الخدمت فاؤنڈیشن سوات کو زمین کی ضرورت ہے،اگر سوات کے مخیر حضرات میں سے کوئی فرد ہمیں زمین کی فراہمی ممکن بنائے تو ہم اس منصوبے پر جلد ازجلد کام کا آغاز کرسکیں گے۔پروگرام سے الخدمت فاؤنڈیشن سوات کے جنرل سیکرٹر ی جنید شہاب،سلیمان ایڈووکیٹ،نعمان سعید ایڈووکیٹ اور دیگر نے خطاب کیا۔

About Aimal Rashid

Check Also

سوات کے سیاحتی علاقہ ملم جبہ کو بننے والی نئی سڑک پر تجاوزات کی بھرمار،نکاسی آب کا نظام مکمل خراب،

سوات(چاند نیوز)ملم جبہ کو بننے والی نئی سڑک حکومتی عدم توجہ و انتظامیہ کی غفلت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے