منگل , مئی 18 2021
Home / سوات کی خبریں / وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی کا تحصیل کبل میں سستا بازار کا دورہ، اشیاء خوردونوش کی دستیابی اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔

وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی کا تحصیل کبل میں سستا بازار کا دورہ، اشیاء خوردونوش کی دستیابی اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔

پشاور(ہینڈآؤٹ)خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں سستا بازارحکمت عملی صوبائی حکومت کا عوام دوست اور احسن قدم ہے۔ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان کی ہدایات کی روشنی میں سوات میں بھی مختلف جگہوں پر عوام کی سہولت و آسانی کی خاطر رمضان سستا بازار قائم کئے گئے ہیں اور ان بازاروں میں اشیاء خوردونوش وافر مقدار میں سستے داموں دستیاب ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی نے جمعرات کے روز تحصیل کبل سوات میں رمضان سستا بازار کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تحصیل کبل امیر علی شاہ اور دیگر انتظامی افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔دورہ کے موقع پر انہوں نے کبل سستا بازار میں مختلف سٹالوں کا دورہ کیااور سستا بازار میں عوام سے سے پھلوں، سبزیوں، گوشت اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں، معیار،صفائی ستھرائی اورسہولیات کے حوالے سے رائے معلوم کی۔ موقع پر موجود لوگوں نے حکومت کی جانب سے سستا بازار میں فراہم کئے گئے سہولت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیر نے اس موقع پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا۔ کھلی اور مناسب جگہ پر سستا بازار قائم کرنے پر صوبائی وزیر نے ضلعی انتظامیہ کی کوشش کو سراہا۔ دورے کے موقع پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے آٹا، چینی، دالیں اور دیگر اشیاء خورد و نوش کی رعایتی نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اربوں روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے۔ انہوں نے انتظامی افسران کو سستے بازاروں میں تمام تر اشیاء خورد ونوش کی فراہمی، ان کی مناسب معیار و مقدار سمیت ان کی کم قیمتیں برقرار رکھتے ہوئے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دینے کے احکامات بھی جاری کئے۔

About Aimal Rashid

Check Also

سوات کے سیاحتی علاقہ ملم جبہ کو بننے والی نئی سڑک پر تجاوزات کی بھرمار،نکاسی آب کا نظام مکمل خراب،

سوات(چاند نیوز)ملم جبہ کو بننے والی نئی سڑک حکومتی عدم توجہ و انتظامیہ کی غفلت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے