منگل , مئی 18 2021
Home / سوات کی خبریں / سوات میں کورونا وائرس سے مزید 6 افراد جاں بحق ، ضلع بھر میں مرنے والوں کی تعداد 244 سے تجاوز کر گئی،

سوات میں کورونا وائرس سے مزید 6 افراد جاں بحق ، ضلع بھر میں مرنے والوں کی تعداد 244 سے تجاوز کر گئی،

سوات (چاند نیوز)سوات میں کورونا وائرس سے مزید 6 افراد جاں بحق ہو گئے، ضلع بھر میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 244 سے بھی تجاوز کر گئی، 68 نئے مریضوں کوہسپتال میں داخل کرایا گیا جن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اسی طرح 340 نمونے حاصل کئے گئے جبکہ ہسپتال میں زیرعلاج 84 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں، تفصیلات کے مطابق سوات میں کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے اور حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونے کے باعث کورونا پھیلاؤ میں اضافہ ہوا ہے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 6 افراد کورونا سے جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 68 افراد میں کورونا کی تصدیق ہونے کے بعد ضلع بھر میں کیسز کی تعداد 7035 ہو گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 244 ہو گئی ہے اسی طرح ضلع بھر میں سب سے زیادہ کورونا کیسز تحصیل بابوزئ میں سامنے آئے جہاں پر تعداد 352 ہے اسی طرح کبل میں 209، مٹہ میں 119، خوازہ خیلہ میں 83، بریکوٹ میں 79، آؤٹ ڈسٹرکٹ 67 اور بحرین میں 47 ایکٹیو کیسز موجود ہیں۔

About Aimal Rashid

Check Also

سوات کے سیاحتی علاقہ ملم جبہ کو بننے والی نئی سڑک پر تجاوزات کی بھرمار،نکاسی آب کا نظام مکمل خراب،

سوات(چاند نیوز)ملم جبہ کو بننے والی نئی سڑک حکومتی عدم توجہ و انتظامیہ کی غفلت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے