منگل , مئی 18 2021
Home / ملاکنڈ ڈویژن / روغانی ویلفیئرٹرسٹ کے زیر اہتمام ڈسڑکٹ ہیڈ کو ارٹر ہسپتال تیمرگرہ میں رمضان دسترخوان کا سلسلہ جاری

روغانی ویلفیئرٹرسٹ کے زیر اہتمام ڈسڑکٹ ہیڈ کو ارٹر ہسپتال تیمرگرہ میں رمضان دسترخوان کا سلسلہ جاری

لوئیر دیر (نمائندہ چاند)روغانی ویلفیئرٹرسٹ کے زیر اہتمام ڈسڑکٹ ہیڈ کو ارٹر ہسپتال تیمرگرہ میں رمضان دسترخوان کا سلسلہ جاری ہے جسکی وجہ سے سینکڑوں مستحق افراد رمضان دستر خوان مستفید ہوررہے ہیں اس سلسلے میں روغانی ویلفیئرٹرسٹ کے زمہ داروں حاجی فلیل، محمد نعیم خان روغانی،حاجی حمزہ، سہیل خان، یوتھ صدرساجداحمد خان روغانی، گل واحد روغانی نے مستحق افراد کیلئے ڈسڑکٹ ہیڈ کو ارٹر ہسپتال تیمرگرہ میں پہلی روزہ سے رمضان دستر خوان کا سلسلہ شروع کیا ہواہے جوکہ تیس رمضان تک جاری رہے گا رمضان دسترخوان میں ضرورت مند لوگوں گھر کیلئے بھی کھانا دیا جاتاہے ادھر ڈپٹی کمشنر لوئر دیر عون حید ر گوندل اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ طاہر علی خٹک ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنریونس خان تحصیلدار امجدخان جمعیت علماء اسلام کے رہنمامولانا گل نصیب خان ودیگر نے رمضان دسترخوان کے انتظامات کا جائزہ لیا اور مستحق افراد کے ساتھ رمضان دستر خوان پر افطاری کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لوئر دیر عون حید ر کا کہنا تھا کہ مستحق افراد کورمضان المبارک افطاری اور سحری دینا عظیم عبادت ہے اورہم کو چاہیے کہ ہر موقع پر مستحق افراد کی مددکریں انہوں نے روغانی ویلفیئرٹرسٹ رمضان دسترخوان کو سراہتے ہوئے اس نیک کام کرنے پر بھرپور داد دی۔

About Aimal Rashid

Check Also

ضلع شانگلہ میں لینڈ کمپیوٹرائزیشن کا عمل آخری مرحلہ میں داخل،

الپوری(آفتاب حسین سے)شا نگلہ ٗصوبائی وزیر محنت و ثقافت شوکت یوسف زئی نے کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے