منگل , مئی 18 2021
Home / ملاکنڈ ڈویژن / ضلع ملاکنڈ میں کرونا 24 فیصد تک پہنچ چکی ہے جو کہ انتہائی خطرناک ہے،ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ سہیل خان

ضلع ملاکنڈ میں کرونا 24 فیصد تک پہنچ چکی ہے جو کہ انتہائی خطرناک ہے،ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ سہیل خان

بٹ خیلہ (بیورو رپورٹ)ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ سہیل خان نے کہا ہے کہ ضلع ملاکنڈ میں کرونا 24 فیصد تک پہنچ چکی ہے جو کہ انتہائی خطرناک ہے مگر عوام کی طرف سے 95 فیصد تک ایس او پیز پر عمل درامد ہورہی ہے جو کرونا کو شکست دینے میں مدد ملے گی،کرونا وبا کی پیش نظر کرونا کے علاوہ تمام دفتری امور کو ملتوی کردئے ہیں عوام ماسک کے استعمال کو یقینی بناکر بے وقت موت سے اپنی آپ، والدین اور بچوں کو بچائیں، پڑوسی ملک ہندوستان میں کرونا کی تباہی سے ہم سب اگاہ ہوچکے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی افس میں پرنٹ الیکٹرانک اور سوشل میڈیا نمائندوں سے خصوصی اجلاس میں کیا، اے ڈی سی انور الحق بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اجلاس میں اے ڈی سی کی والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی۔ ڈی سی کا کہنا تھا ضلع ملاکنڈمیں کرونا وبا میں خطرناک اضافہ ممکن ہے اس لئے عوام خفاظتی تدابیرپر عمل کریں انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر حالات کسی بھی وقت خراب ہوسکتے ہیں، بعض لوگ اب بھی کرونا کو مزاق سمجھتے ہیں اس لئے پرنٹ الیکٹرانک اور سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ عوام کو کرونا کی تباہی کاریوں سے اگاہ کریں، اور کرونا سے متاثرافراد کی ویڈیو ز کو مسلسل سامنے لانے کی کوشش کریں تاکہ عوام میں کرونا کا خوف پیدا ہوسکیں

About Aimal Rashid

Check Also

ضلع شانگلہ میں لینڈ کمپیوٹرائزیشن کا عمل آخری مرحلہ میں داخل،

الپوری(آفتاب حسین سے)شا نگلہ ٗصوبائی وزیر محنت و ثقافت شوکت یوسف زئی نے کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے