منگل , مئی 18 2021
Home / قومی خبریں / 40 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن کا عمل شروع ہوگیا، ڈاکٹر فیصل سلطان

40 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن کا عمل شروع ہوگیا، ڈاکٹر فیصل سلطان

اسلام آباد (آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ 40 سال سے زائد عمر کے لوگوں میں ویکسین کی فراہمی کے عمل کا آغاز ہوگیا ہے جس کی رجسٹریشن کا آغاز گزشتہ ہفتے کیا گیا تھا۔اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے گزشتہ سال جولائی میں گاوی کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کردیا تھا جس وقت کوئی ویکسین نہیں بنی تھی۔انہوں نے بتایا کہ ای سی سی نے 15 کروڑ ڈالر 30 نومبر کو منظور کیے تھے جسے کابینہ نے یکم دسمبر کو منظور کیا تھا اور اس وقت بھی دنیا میں کوئی ویکسین منظور نہیں کی گئی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک 25لاکھ ویکسین لگائی جا چکی ہیں رواں سال جون کے آخر تک ایک کروڑ 90 لاکھ خوراک حاصل ہوجائیں گی جن میں سے 90 فیصد خریداری کے ذریعے حاصل ہوں گی۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ‘ہم صرف عطیات پر انحصار نہیں کر رہے ہیں حکومت اب تک 3 کروڑ ویکسین کی خوراک کے معاہدوں پر دستخط کرچکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘پاکستان میں موجودہ آبادی میں ویکسینیشن لگوانے کے لیے اہل 10 کروڑ کے قریب ہیں، باقی 18 سال سے کم ہیں اور اکثر ویکسین 18 سال سے زائد عمر کے لیے رجسٹرڈ ہیں، روزانہ تین لا کھ لوگوں کی ویسجینشن ہمار ا ہدف ہیں جبکہ رواں سال 7 کروڑ افراد کو ویکسین لگانا چاہتے ہیں

About Aimal Rashid

Check Also

تمام ویکسینیشن مراکز 13 مئی سے 15 مئی تک بند رہیں گے،اسد عمر

اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیراسد عمرنے کہا ہے کہ تمام ویکسی نیشن مراکزکھلے ہیں، مراکزصرف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے