منگل , مئی 18 2021
Home / سوات کی خبریں / موجودہ حکومت نے سرکاری ملازمین سمیت عوام کودیوار کے ساتھ لگا دیا،شہریارامیرزیب

موجودہ حکومت نے سرکاری ملازمین سمیت عوام کودیوار کے ساتھ لگا دیا،شہریارامیرزیب

سوات(چاند نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما شہریارامیرزیب نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی قابل مذمت ہے، موجودہ حکومت نے سرکاری ملازمین سمیت عوام کودیوارکے ساتھ لگادیاہے، ریٹائرڈ ملازمین کی مسائل بھی بڑھتی جارہی ہے کمرتوڑمہگائی کے پیش نظر لوگوں کاگزربسرمشکل ہوتاجارہاہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیاانہوں نے کہا کہ ایک طرف حکومت عام لوگوں اورسرکاری ملازمین کی حالت درست کرانے کی بلندبانگ دعوے کررہے ہیں جبکہ دوسری طرف کے دعوے زمینی حقائق کے برعکس ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب سرکاری ملازمین کی تنخوہوں سے کٹوتی بھی حکومت کی ملازم دشمن پالیسی ہے انہوں نے کہا کہ پنشنر کے مسائل حل کرنے کیلئے فوری طورپراقدامات اٹھائی جائے اوران کی تشویش دورکردی جائے انہوں نے مطالبہ کیا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی روک دی جائے۔

About Aimal Rashid

Check Also

سوات کے سیاحتی علاقہ ملم جبہ کو بننے والی نئی سڑک پر تجاوزات کی بھرمار،نکاسی آب کا نظام مکمل خراب،

سوات(چاند نیوز)ملم جبہ کو بننے والی نئی سڑک حکومتی عدم توجہ و انتظامیہ کی غفلت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے