منگل , مئی 18 2021
Home / ملاکنڈ ڈویژن / ملاکنڈ انتظامیہ اغوا شدہ گاڑیوں کو فوری طور پر بازیاب کرائیں ، تحریک حقوق تحفظ ملاکنڈ

ملاکنڈ انتظامیہ اغوا شدہ گاڑیوں کو فوری طور پر بازیاب کرائیں ، تحریک حقوق تحفظ ملاکنڈ

بٹ خیلہ (بیورو رپورٹ)جماعت اسلامی کے سابق صوبائی وزیر شاہ راز خان نے کہا ہے کہ ملاکنڈ انتظامیہ اغوا شدہ گاڑیوں کو فوری طور پر بازیاب کرائیں ورنہ عید کے بعد تحریک حقوق تحفظ ملاکنڈ کی طرف سے سڑکوں پر دمادم مست قلندر ہوگا، بڑھتی ہوئی منشیات فروشی اور اغواکاری سے ملاکنڈ کے عوام تنگ آچکے ہیں، صورت حال اگر برقرار رہی تو اختیارات فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک حقوق تحفظ ملاکنڈ کی طرف سے منعقدہ اجلاس کے بعد پرہجوام پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں سابق ایم این اے سید بختیار معانی، سابق چئیرمین وی سی نعیم اللہ ٹریڈ یونین کے صدر زوار خان، چئیرمین محمد نواز، ملک ریاض، سابق نائب ناظم مشتاق احمد راہی وغیرہ نے شرکت کی۔ شاہ راز خان نے کہا کہ گزشتہ ڈیڈ ھ ماہ میں ایک درجن سے زیادہ گاڑیاں چوری ہوئی، مگر اس میں ایک بھی برامد نہیں ہوئی منشیات فروشی کی فروخت عام ہے، اگر صورت حال اس طرح برقرار رہی تو ہم مجبوراً فوج بلانے کے مطالبہ پر مجبور ہونگے، انہوں نے خبردار کیا کہ عید تک اگر چوری شدہ گاڑیاں برآمد نہیں ہوئی تو عید کے بعد سڑکوں پر نکل ائیں گے۔

About Aimal Rashid

Check Also

ضلع ملاکنڈ میں کرونا 24 فیصد تک پہنچ چکی ہے جو کہ انتہائی خطرناک ہے،ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ سہیل خان

بٹ خیلہ (بیورو رپورٹ)ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ سہیل خان نے کہا ہے کہ ضلع ملاکنڈ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے