منگل , مئی 18 2021
Home / قومی خبریں / موجودہ دور میں صحافت، سچائی، اختلاف رائے کو سنگین جرم بنادیا گیا ہے، شہباز شریف

موجودہ دور میں صحافت، سچائی، اختلاف رائے کو سنگین جرم بنادیا گیا ہے، شہباز شریف

لاہور (آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں صحافت، سچائی، اختلاف رائے کو سنگین جرم بنادیا گیا ہے جو قابل مذمت اور آمرانہ روش ہے۔آئین، جمہوریت اور شہری آزادیوں کے لئے پاکستانی میڈیا کا یہ کردار تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ عالمی یوم صحافت پر صحافیوں اور قلم کے مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صحافت ایک مقدس پیشے سے بڑھ کر ایک عظیم مشن کا نام ہے جس حکومت میں آزادی صحافت کی آئینی آزادی نہ ہو، اسے جمہوریت نہیں کہاجاسکتامعیشت اور ملک کے دیگر شعبوں کی طرح میڈیا کے لئے موجودہ دور سیاہ ترین دور ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں صحافت، سچائی، اختلاف رائے کو سنگین جرم بنادیا گیا ہے جو قابل مذمت اور آمرانہ روش ہے ریاست کے چوتھے ستون کے طور پر میڈیا کو اپنا کردار بڑی ذمہ داری سے ادا کرنا ہوتا ہے ا نتہائی مشکل ترین حالات میں بھی صحافیوں نے پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو احسن انداز میں نبھایا ہے شدید مالی مشکلات اور پیشہ وارانہ ناموافق حالات کی دو پاٹوں والی چکی میں صحافی پس رہے ہیں،آئین، جمہوریت اور شہری آزادیوں کے لئے پاکستانی میڈیا کا یہ کردار تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا میڈیا نہ ہو تو اہل ہوس مدعی اور منصف خود ہی بن بیٹھتے ہیں حق گوئی وسچائی، عوام اور مظلوموں کے حقوق، انصاف اورشہری آزادیوں کے دفاع کادوسرا نام صحافت ہے اطلاعات کی فراہمی، حقائق کی آگاہی سے صحافت معاشرے کا ذہن اور سوچ بناتی ہے حق گوئی کا یہ سفر جتنا قدیم ہے، اتنا ہی کٹھن ہے، ہم میڈیا کی آزادی کی جدوجہد میں ان کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے ہر دور میں اہل صحافت نے سچائی کا علم تھامے رکھا ہے، آج کے صحافی یہ روایت پورے بانکپن سے نبھا رہے ہیں قیام پاکستان کی جدوجہد میں بھی صحافت اور صحافی حضرت قائداعظم کے ہراول دستے میں شامل تھے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں صحافت اور صحافیوں نے سیاستدانوں کے ساتھ مل کر آئین، جمہوریت اور عوامی حقوق کی تاریخی جنگ لڑی آزادی صحافت کے لئے صحافیوں نے اپنا لہو دیا، جیل، ہتھکڑیاں، تشدد اورسزائیں پائی ہیں،آزادی صحافت کے لئے قربانیاں دینے اور جانیں قربان کرنے والے صحافیوں کو سلام پیش کرتے ہیں قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات تمام فریقین کی مشاورت سے ملک میں میڈیا کے تحفظ اور سازگار ماحول کی فراہمی کے لئے ہنگامی طور پر قانون سازی کرے۔

About Aimal Rashid

Check Also

تمام ویکسینیشن مراکز 13 مئی سے 15 مئی تک بند رہیں گے،اسد عمر

اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیراسد عمرنے کہا ہے کہ تمام ویکسی نیشن مراکزکھلے ہیں، مراکزصرف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے