منگل , مئی 18 2021
Home / قومی خبریں / وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ خود معاملات کو دیکھیں گے، جہانگیر ترین

وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ خود معاملات کو دیکھیں گے، جہانگیر ترین

لاہور(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے میرے دوستوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ خود ان معاملات کو دیکھیں گے، میرا کیس کریمنل نہیں، اس میں ایف آئی اے کا کوئی کردار نہیں ہے،مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔لاہور میں عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ تفیش سے نہیں ڈر تے،انصاف چاہتے ہیں، میں مقدمات سے نہیں بھاگ رہا بلکہ عدالتوں کا سامنا کررہا ہوں، ایک سال سے تفتیش ہورہی ہے، ہم نے ہزاروں نہیں لاکھوں دستاویزات دیئے ہیں۔ہم نے کبھی نہیں کہا کہ کیس ختم کردو، ہم چاہتے ہیں کہ پوری طرح تفتیش ہو تاکہ عوام بھی دیکھیں ہم ٹھیک سرخرو ہوئے ہیں۔جہانگیر ترین نے کہا کہ میرا کیس کریمنل نہیں، اس میں ایف آئی اے کا کوئی کردار نہیں ہے کیونکہ یہ کاروباری معاملہ ہے جو ایس ای سی پی سی سے متعلق ہے، اس میں قومی خزانے کا کوئی استعمال نہیں ہوا، سب کو معلوم ہے جو کیسز ہیں اس کی بنیاد کچھ اور ہے۔ایک سوال کے جواب میں جہانگیر ترین نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی سے میرا کوئی رابطہ نہیں ہوا، انہیں پی ٹی آئی سے ہی بہت سے لوگوں کی حمایت حاصل ہے، وزیراعظم سے میرے دوستوں کی ملاقات ہوئی تھی جو اچھی رہی ہے، ہمارے لوگوں نے وزیر اعظم سے کھل کر باتیں کیں اور اپنے تحفظات سے انہیں آگاہ کیا، وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ خود ان معاملات کو دیکھیں گے اور کہا ہے کہ انصاف ہونا چاہیے۔ لہٰذا امید ہے علی ظفر اچھی طرح دیکھ کر وزیراعظم کو بتائیں گے۔شاہ محمود کے بیان سے متعلق صحافی کے سوال کے جواب میں جہانگیر ترین نے کہا کہ اس پر کوئی بات نہیں کروں گا، یہ ہلکی بات ہے اور ہم لوگوں کو ہلکی بات کرنا زیب نہیں دیتا۔

About Aimal Rashid

Check Also

تمام ویکسینیشن مراکز 13 مئی سے 15 مئی تک بند رہیں گے،اسد عمر

اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیراسد عمرنے کہا ہے کہ تمام ویکسی نیشن مراکزکھلے ہیں، مراکزصرف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے