بدھ , جون 23 2021
Breaking News
Home / قومی خبریں / کورونا کے وار جاری، مزید 151 جاں بحق ہوگئے

کورونا کے وار جاری، مزید 151 جاں بحق ہوگئے

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان بھر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وباء سے مزید 151 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ کورونا کے مزید 5 ہزار 480 نئے کیسز سامنے آئے۔ پاکستان میں کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی تعداد 17 ہزار 680 ہوگئی جبکہ کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 15 ہزار 711 ہوگئی۔اور 7 لاکھ 8 ہزار 193 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 480 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 98 ہزار 818، سندھ میں 2 لاکھ 81 ہزار 385، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 16 ہزار 523، بلوچستان میں 22 ہزار 118، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 296، اسلام آباد میں 74 ہزار 640 جبکہ آزاد کشمیر میں 16 ہزار 931 کیسز رپورٹ ہوئے۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 8 ہزار 327 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 629، خیبر پختونخوا 3 ہزار 238، اسلام ا?باد 677، گلگت بلتستان 106، بلوچستان میں 233 اور ا?زاد کشمیر میں 470 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

About Aimal Rashid

Check Also

ملک میں کورونا سے مزید 27 افراد جاں بحق ہوگئے

اسلام آباد(آن لائن) ملک میں کورونا وائرس سے مزید 27 افراد جاں بحق ہوگئے جب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے