بدھ , جون 23 2021
Breaking News
Home / ملاکنڈ ڈویژن / ضلع شانگلہ میں لینڈ کمپیوٹرائزیشن کا عمل آخری مرحلہ میں داخل،

ضلع شانگلہ میں لینڈ کمپیوٹرائزیشن کا عمل آخری مرحلہ میں داخل،

الپوری(آفتاب حسین سے)شا نگلہ ٗصوبائی وزیر محنت و ثقافت شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ ماضی میں شانگلہ کو مسلسل نظراندار کیا گیا اور جان بوجھ کر اس خوبصورت علاقے کو یکساں نظرانداز کیا گیا جسکی وجہ سے آج یہاں ہر شعبے میں محرومیوں اور کمیوں کا سامنا ہیں۔موجودہ صوبائی حکومت اور وزیراعلیٰ محمود خان شانگلہ جیسے دورافتادہ پسماندہ علاقوں کی تعمیر وترقی اور انفراسٹرکچر پراربوں روپے خرچ کررہے ہیں جو شانگلہ کی تقدیر بدل دے گی۔شانگلہ میں تعلیم،صحت اور سڑکوں کا جال بیچھارہے ہیں جس سے یہ ضلع بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے گا۔عوامی مفادات کو مدنظررکھتے ہوئے ترقیاتی و فلاحی منصوبوں کی بروقت ا ور معیاری مکمل کی جائے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز اپنے دورہ شانگلہ کے موقع پر لیلونئی میں ہائیر سیکنڈری سکول کیلئے سائٹ کے دورے اور برباٹکوٹ میں سڑک کی معائنے کے موقع پر کہی۔شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے عوامی مفاد کو سامنے رکھ کر علاقوں کی تعمیر نو کی جائے گی۔اس سے پہلے انھوں نے صوبائی وزیر مال قلندرخان لودھی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ الپوری میں ریونیو ڈیلوری سنٹر کا افتتاح کیا اس موقع پر شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ ایک ہی لمحے میں مالک کو اپنے زمین اور ایونیو ریکارڈ باآسانی حاصل ہوگا موجودہ حکومت پرسودہ نظام کو ختم کرکے ریونیو ریکارڈ سمیت تمام شعبوں میں جدید تیکنالوجی استعمال کرنا چاہتی ہے جس سے عوام مستفید ہونگے۔لیلونئی اور بشام میں سستہ بازاروں کے دورے کے موقع پر شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ عوام کو رعایتی نرخوں پر اشیائی خردنوش کی فراہمی یقینی بنائی جائی حکومت نے رمضان مبارک میں یوٹیلیٹی سٹوروں کو بڑے پیمانے پر سبسڈی دی اور سستا بازاروں کا قیام بھی یقینی بنایا تاکہ عوام کو آسانی پیدا ہو۔انھوں نے سستا بازاوں کے حوالے سے انتظامیہ سے بریفنگ لی اور دکانداروں سے اشیائی خردنی سبزی،پھلوں و دیگر کی قیمتیں میں نرخ نامہ اورسستا بازار کی قیمتوں میں موازنہ کرتے ہوئے اطمنان کااظہار کیا۔صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی نے لیلونئی میں ہائیر سیکنڈری سکول کے زمین کے مسلئے پر ڈپٹی کمشنر کے دفترمیں ان سے بریفنگ لینے کے بعد سائٹ کا دورہ کیا اور سکول کی تعمیر کے حوالے سے تمام حکام کوفل فورتیاری مکمل کرنے اور لینڈ کے معاملے کو جلدحل کرنے کی ہدایت دی تاکہ سکول پر ٹینڈر ہوسکے۔بشام برباٹکوٹ سڑک کا جاری کام کا معائنہ کرتے ہوئے شوکت یوسف زئی نے محکمہ تعمیرات پر واضح کیا کہ وہ عوامی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے سڑک کی تعمیر سمیت دیگر منصوبوں کو معیاری اور بروقت مکمل کرے،باٹکوٹ روز پر شوکت یوسف زئی کے فنڈ سے 6کروڑ50لاکھ منظور ہوچکا ہے جس سے بالائی علاقوں کے ہزاروں آبادی مستفید ہوسکے گی۔شوکت یوسف زئی نے شاہپور میں عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی ترجمان الطاف حسین گلاب شاہپوری،ڈسٹرکٹ آفیسر ایلمیٹری ایجوکیشن ابراحسین جناح کی والدہ کی وفات پر ان سے فاتحہ خوانی کی۔میرہ میں لیگی سابق ایم پی اے محمد ظاہر شاہ خان مرحوم کے چچا،سابق ایم پی اے محمد رشاد خان کے دادا،سابق تحصیل ناظم محمد طاہر خان کے والد،ایکسین واپڈا محمد فہیم،محمد حیات خان کے دادا سلطان اکبرنانا کی وفات پر تعزیت کی اور شنگ و دیگر علاقوں میں پی ٹی ائی ورکرز کے رشتہ داروں کی وفات پر بھی فاتحہ خوانی کی.۔

About Aimal Rashid

Check Also

موجودہ حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے۔ ریاض خان

جوڑبونیر(نمائندہ چاند) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے معاون خصوصی برائے مواصلات وتعمیرات ریاض خان نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے