بدھ , جون 23 2021
Breaking News
Home / کھیلوں کی خبریں / آئی پی ایل: 2 کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد میچ ملتوی

آئی پی ایل: 2 کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد میچ ملتوی

(ویب ڈیسک)انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) میں بائیوسیکور بب کے باوجود دو کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد آج کا میچ ملتوی کردیا گیا۔آئی پی ایل کے رواں سیزن میں یہ پہلا موقع ہے جب کورونا وائرس کے باعث کوئی میچ ملتوی کیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ‘رائٹرز’ کے مطابق کھلاڑی ورون چکراوَرتھی اور سندیپ واریئر کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت آنے کے بعد کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور ویرات کوہلی کی رائل چیلنجرز بنگلور کا میچ آغاز سے چند گھنٹے قبل منسوخ کردیا گیا۔یہ مثبت کیسز اس وقت سامنے آئے ہیں جب بھارت میں وائرس کے تیزی سے سامنے آنے والے کیسز نے آئی پی ایل پر سوالات کھڑے کیے تھے، جبکہ اکتوبر اور نومبر میں بھارت کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کے حوالے سے بھی تشویش پائی جاتی ہے۔آئی پی ایل کے بیان میں کہا گیا کہ چکراورتھی اور واریئر نے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو آئیسولیٹ کر لیا ہے جبکہ ٹیم کے دیگر اراکین کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔لیگ نے ایونٹ کے آغاز سے قبل تمام 8 ٹیموں کے لیے بائیوسیکور ببل بنایا تھا۔بھارت میں مسلسل بارہویں روز کورونا سے 3 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ کے گئے جس کے بعد ملک میں وبا سے متاثرین کی تعداد لگ بھگ 2 کروڑ ہوگئی جبکہ مزید 3 ہزار 417 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 68 ہزار 147 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 99 لاکھ جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 18 ہزار 959 ہوگئی ہے۔آئی پی ایل نے کہا کہ اس کے ڈاکٹرز 29 سالہ اسپنر چکراورتھی اور 30 سالہ فاسٹ باؤلر واریئر سے مسلسل رابطے میں ہیں اور ان کی صحت کی نگرانی کر رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ دونوں کھلاڑی انجری چیک اَپ کے لیے ٹیم ہوٹل سے باہر جانے کے باعث متاثر ہوئے۔ آئی پی ایل کے اب تک کے تمام میچز بند دروازوں کے پیچھے ہوئے ہیں، لیکن تین آسٹریلین کھلاڑیوں کے ٹورنامنٹ چھوڑ کر جانے کے بعد منتظمین اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ باقی غیر ملکی کھلاڑی ‘مکمل محفوظ’ رہیں۔آسٹریلوی حکومت کی جانب سے بھارت سے آنے والوں پر سفری پابند عائد کیے جانے سے قبل ایڈم زیمپا، اینڈریو ٹائی اور کین رچرڈسن اپنی، اپنی آئی پی ایل ٹیموں کو چھوڑ کر واپس چلے گئے تھے۔آسٹریلین کرکٹ بورڈ کہہ چکا ہے کہ وہ اب بھی آئی پی ایل میں شریک کھلاڑیوں سے مسلسل رابطے میں ہے۔9 اپریل کو لیگ کے آغاز سے قبل بنگلور کے آسٹریلین آل راؤنڈر ڈییئل سیمز اور دہلی کیپیٹل کے اسپنر اکشر پٹیل سمیت کئی کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے کیسز میں اضافے کے بعد کورونا وائرس سیکیورٹی میں اضافہ کردیا ہے۔کھلاڑیوں کے ہر دو روز بعد ٹیسٹ کیے جارہے ہیں اور وہ اپنی ہوٹلوں کے علاوہ باہر سے کھانا نہیں منگوا سکتے۔

About Aimal Rashid

Check Also

عمران خان اب زرداری، نواز شریف کو چھوڑدیں اور تبدیلی لے کر آئیں، شاہد آفریدی

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے