بدھ , جون 23 2021
Breaking News
Home / ملاکنڈ ڈویژن / بونیر: ریسکیو 1122 بونیر کی ماہانہ کارکردگی رپورٹر،

بونیر: ریسکیو 1122 بونیر کی ماہانہ کارکردگی رپورٹر،

بونیر(بیورونیوز) ریسکیو 1122 بونیر کی ماہانہ کارکردگی رپورٹر، اپریل کے مہینے میں مجموعی طور پر 228 ایمرجنسیز میں عوامی خدمات سر انجام دیئے،ریسکیو 1122 بونیر نے گزشتہ ماہ دیگر ایمرجنسیز کے ساتھ ساتھ کویڈ19 میں بھی فرنٹ لائن پر خدمات سر انجام دیئے جن میں 09 کرونا کے مثبت اور مشتبہ مریضوں کو مکمل ایس او پیز کیساتھ ہسپتالوں اور قرنطینہ سینٹرز منتقل کیے گئے، ریسکیو 1122 بونیر کی ترجمان نورشید کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ریسکیو 1122 بونیر نے اپریل کے مہینے میں مجموعی طور پر 228 مختلف نوعیت کے ایمرجنسیز میں خدمات سر انجام دیئے، سب سے زیادہ خدمات طبی شعبے میں دی گئی جنکی تعداد 150 ہیں،اس کے علاوہ 46 ٹریفک حادثات، 06 آتشزدگیاں، 10 گولی لگنیکے واقعات، 01 پانی میں ڈوبنے کا واقعہ، 01 گھروں اور عمارتوں کے چھت گرنے کے واقعات، اور 06 دیگر متفرق واقعات میں بھی خدمات سرانجام دئییم،اسی طرح مجموعی طور پر 219 افراد کو بچایا جن میں 200 افراد کو مختلف ہسپتالوں کو منتقل کیا، 19 افراد کو موقع پر ہی طبی سہولیات فراہم کر دی گئی جبکہ 04 افراد موقع پر ہی مختلف حادثات میں جانبحق ہو گئے تھے،حسب معمول ریسکیو 1122 بونیر کنٹرول روم شب و روز مصروف رہا اور ضلع بھر سے 6851 کالز موصول ہوئیں جس میں 3847 غلط یا فیک کالز شامل تھیں،اس کے ساتھ ریسکیورز پورے ضلع میں ہر قسم وی ائی پی ڈیوٹیاں بھی دیتے رہے اور وی ائی پیز کے دوروں پر ریسکیو نے سپیشل تیاری کے ساتھ ہر قسم ناخوشگوار حالت سے نمٹنے کے لئے چوکس رہیں،ترجمان بونیر کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیر احمد کی ہدایت پر اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر بونیر انجینئر کاشف یوسفزئی کے سربراہی میں ریسکیو 1122 بونیر 24 گھنٹے ہمہ وقت عوام کی ہر قسم ممکنہ خدمت کے لئے تیار ہے۔افسران بالا کے ہدایت پر ریسکیو 1122 عوام کی مذید خدمات اور کارکردگی میں بہتری لانے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

About Aimal Rashid

Check Also

موجودہ حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے۔ ریاض خان

جوڑبونیر(نمائندہ چاند) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے معاون خصوصی برائے مواصلات وتعمیرات ریاض خان نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے