بدھ , جون 23 2021
Breaking News
Home / قومی خبریں / ملک بھر میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 113 افراد جاں بحق ہوگئے،

ملک بھر میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 113 افراد جاں بحق ہوگئے،

اسلام آباد (آن لائن) ملک بھر میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 113 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 19 ہزار 106 ہوگئی۔ کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 64 ہزار 557 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 84 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 20 ہزار 851، سندھ میں 2 لاکھ 93 ہزار 426، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 24 ہزار 979، بلوچستان میں 23 ہزار 534، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 401، اسلام آباد میں 78 ہزار 382 جبکہ آزاد کشمیر میں 17 ہزار 984 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 22 لاکھ 67 ہزار 310 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 883 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 7 لاکھ 66 ہزار 492 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 859 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 113 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 19 ہزار 106 ہوگئی۔ پنجاب میں 9 ہزار 125، سندھ میں 4 ہزار 753، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 644، اسلام آباد میں 716، بلوچستان میں 253، گلگت بلتستان میں 107 اور ا?زاد کشمیر میں 508 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

About Aimal Rashid

Check Also

ملک میں کورونا سے مزید 27 افراد جاں بحق ہوگئے

اسلام آباد(آن لائن) ملک میں کورونا وائرس سے مزید 27 افراد جاں بحق ہوگئے جب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے