بدھ , جون 23 2021
Breaking News
Home / سوات کی خبریں / تما م اسلامی دنیا کے ممالک اسرائیل کے خلاف اعلان جہاد کریں ،حاجی محمد کریم

تما م اسلامی دنیا کے ممالک اسرائیل کے خلاف اعلان جہاد کریں ،حاجی محمد کریم

مینگورہ(چاند نیوز)صدر سوات فوڈ گرین ڈیلر ز ایسوسی ایشن حاجی محمد کریم نے کہا ہے کہ تما م اسلامی دنیا کے ممالک اسرائیل کے خلاف اعلان جہاد کریں اور اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں فلسطین میں جاری مظالم پر او آئی سی،اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو فوری طور پر نوٹس لینا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا مسلم ممالک او آ ئی سی کا اجلاس بلا کر اسرائیل کے ساتھ صرف جنگ اور جنگ کا اعلان کریں انہوں نے کہاکہ مسلمان ممالک کو ایٹم بم کو قبر میں نہیں لے کے جانا ہے اس کواس وقت میں استعمال کرنا چاہیے اور اس سے دنیا میں فائدہ لینا چاہیے انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کو اتنا بے حس ہونا نہیں چاہیے کہ انکے قبلہ اول پر حملہ ہو ا اور وہ خاموش بیٹھے ہوئے ہیں،انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ تمام اسلامی دنیا یکجا ہو کر اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹا ئیں

About Aimal Rashid

Check Also

کارکنان جمعیت چارجولائی کے جلسہ کے لئے پرجوش انداز میں تیاریاں کررہے ہیں،اعجازخان

مینگورہ(چاند نیوز)کارکنان جمعیت چارجولائی کے جلسہ کے لئے پرجوش انداز میں تیاریاں کررہے ہیں،اجتماع میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے