بدھ , جون 23 2021
Breaking News
Home / سوات کی خبریں / سوات میں کورونا وائرس سے اموات کاسلسلہ نہ تھم سکا، مزید 3 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق

سوات میں کورونا وائرس سے اموات کاسلسلہ نہ تھم سکا، مزید 3 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق

سوات (چاند نیوز) سوات میں کورونا وائرس سے اموات کاسلسلہ نہ تھم سکا، مزید 3 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو گئے ضلع بھر میں جاں بحق افراد کی تعداد 288 تک پہنچ گئی، 23 نئے افراد میں کورونا کی تصدیق ہونے کے بعد ایکٹیو مریضوں کی تعداد 554 ہو گئی ہے،اسی طرح 23 افراد نے کورونا کو شکست دیکر صحت یاب بھی ہو چکے ہیں،تفصیلات کے مطابق سوات میں کورونا وائر س سے اموات کا سلسلہ نہ تھم سکا اور اموات کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 23 نئے مریضوں کو بھی ہسپتال لایا گیا جس کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں اسی طرح 23 افراد کورونا سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں، ضلع بھر میں اب 554 ایکٹیو کیسز موجود ہیں ضلع بھر میں ایک سال میں ٹوٹل 68210 مشتبہ کیسز سامنے آئے جس میں 59942 کے رپورٹ منفی میں آئے جبکہ 7635 کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جس میں 6793 نے کورونا کو شکست دیکر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ضلع بھر میں اب تک 288 افراد اس مرض سے جاں بحق ہوئے ہیں۔

About Aimal Rashid

Check Also

کارکنان جمعیت چارجولائی کے جلسہ کے لئے پرجوش انداز میں تیاریاں کررہے ہیں،اعجازخان

مینگورہ(چاند نیوز)کارکنان جمعیت چارجولائی کے جلسہ کے لئے پرجوش انداز میں تیاریاں کررہے ہیں،اجتماع میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے