بدھ , جون 23 2021
Breaking News
Home / قومی خبریں / نئے این ایف سی ایوارڈ کی تشکیل کے لئے وفاقی حکومت اور خیبرپختونخوا حکومت کے درمیان مشاورت مکمل

نئے این ایف سی ایوارڈ کی تشکیل کے لئے وفاقی حکومت اور خیبرپختونخوا حکومت کے درمیان مشاورت مکمل

پشاور(آن لائن)نئے این ایف سی ایوارڈ کی تشکیل کے لئے وفاقی حکومت اور خیبرپختونخوا حکومت کے درمیان مشاورت مکمل ہو گئی ہے۔چاروں وزرائے خزانہ سے باہمی مشاورت کے بعد نیا قومی مالیاتی کمیشن تشکیل دے دیا جائے گا۔گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا سے اس سلسلے میں ملاقات کی۔نئے قومی مالیاتی کمیشن کی راہ کو ہموار کرنے کے لئے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے خزانہ سے مشاورت مکمل کرنے کے بعد بلوچستان اور سندھ کے وزرائے خزانہ سے مشاورت کی جائے گی۔نئے این ایف سی ایوارڈ کے علاوہ خیبرپختونخوا حکومت نے اپنے سابقہ بقایاجات کے حوالے سے بھی وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کو آگاہ کر دیا ہے۔گزشتہ روز صوبائی حکومت کی جانب سے این ایف سی ایوارڈ کے بقایاجات کے معاملے کو اٹھایا گیا ملاقات میں معاون خصوصی برائے خزانہ و مواصلات ڈاکٹر وقار مسعود،سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن نور احمد،وفاقی وزیر عمر ایوب بھی موجود رہے۔صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے وفاقی وزیر شوکت ترین کو اخراجات پر کنٹرول کرنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا اور انہوں نے ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے اور محصول میں اضافے کے لئے بھی اقدامات پر بریفنگ دی۔

About Aimal Rashid

Check Also

ملک میں کورونا سے مزید 27 افراد جاں بحق ہوگئے

اسلام آباد(آن لائن) ملک میں کورونا وائرس سے مزید 27 افراد جاں بحق ہوگئے جب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے