بدھ , جون 23 2021
Breaking News
Home / بین الاقوامی خبریں / حکومت اور اپوزیشن کی فلسطین میں اسرائیلی حملوں کی مذمت

حکومت اور اپوزیشن کی فلسطین میں اسرائیلی حملوں کی مذمت

اسلام آباد(آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، حکومتی وزرا سمیت اپوزیشن جماعتوں کے قائدین نے فلسطین میں اسرائیلی فورسز کی پرتشدد کارروائیوں اور حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کتنی گھناوئنی بات ہے کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی نسلی امتیاز اور مظالم جاری ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلمان نمازیوں پر حملوں کے مناظر کو مغربی میڈیا پر معمول کی جھڑپیں قرار دیا گیا۔ڈاکٹر عارف علوی نے فلسطینی نوجوانوں کو مخاطب کرکے کہا کہ میرے بھائی پْر امید رہیں، وہ وقت دور نہیں جب بین الاقوامی سیاست ذاتی مفادات پر نہیں بلکہ اخلاقیات پر مبنی ہوگی۔وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے ایک ٹوئٹر صارف کے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ عبادت خانہ یا مندر یا گرجا گھر نہیں ہے، یہ ایک مسجد ہے اور اندر موجود فلسطینی پْر امن عبادت گزار ہیں۔ اس ضمن میں مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ صدر مسلم لیگ (ن) شہبازشریف آج فلسطین کے سفارت خانے جائیں گے اور مسجداقصی اور فلسطینی علاقوں پر وحشیانہ اسرائیلی حملوں کی مذمت اور فلسطینیوں سے اظہاریک جہتی کریں گے۔ سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کی ہے۔پارٹی کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطین اور بھارت کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے۔صدر زرداری نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل نے مسلمانوں کے اتحاد کو متاثر کیا اور محترمہ بے نظیر بھٹو فلسطینی عوام کے وکیل تھیں۔سابق صدر نے کہا کہ انہوں نے اقوام متحدہ میں مسلمانوں کے استحصال کے خلاف آواز اٹھائی۔آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کے بعد حکومت پاکستان نے خارجہ امور سے متعلق امور پر توجہ نہیں دی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی نااہلی کا الزام پاکستانی سفارتکاروں پر ڈال رہے ہیں۔علاوہ ازیں آصف علی زرداری نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ فلسطینیوں اور کشمیریوں کے قتل عام کا نوٹس لے۔

About Aimal Rashid

Check Also

افغانستان سے امریکا کی واپسی کے بعد امن کا قیام صرف پاکستان کی ذمہ داری نہیں, شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے