بدھ , جون 23 2021
Breaking News
Home / قومی خبریں / تمام ویکسینیشن مراکز 13 مئی سے 15 مئی تک بند رہیں گے،اسد عمر

تمام ویکسینیشن مراکز 13 مئی سے 15 مئی تک بند رہیں گے،اسد عمر

اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیراسد عمرنے کہا ہے کہ تمام ویکسی نیشن مراکزکھلے ہیں، مراکزصرف عیدکے دنوں میں بندہوں گے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا آج سے40سیزائدعمرکے رجسٹرڈ افراد کسی بھی سینٹرمیں جاکر ویکسین لگواسکیں گے۔ ملک بھر کے کورونا ویکسینیشن سنٹرز 13 مئی سے 15 مئی تک بند رہیں گے۔اسد عمر نے کہا ہے کہ چین کے تعاون سے پاکستان میں کین سائنو فارم کی ویکسین کی تیاری ا?خری مراحل میں ہے۔ مئی کے ا?خر تک ویکسین استعمال کے لیے دستیاب ہوگی۔ یاد رہے این سی او سی اجلاس میں عید تعطیلات کے دوران شہریوں کو گھر رہنے اور محفوظ رہنے پر زور دیا گیا۔ انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ اور سیاحتی مقامات بند کرنے کے احکامات پہلے ہی جاری کیے جاچکے ہیں۔ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔

About Aimal Rashid

Check Also

ملک میں کورونا سے مزید 27 افراد جاں بحق ہوگئے

اسلام آباد(آن لائن) ملک میں کورونا وائرس سے مزید 27 افراد جاں بحق ہوگئے جب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے