بدھ , جون 23 2021
Breaking News
Home / قومی خبریں / لگژری گاڑیاں رکھنے والے 14 سو ڈاکٹرکو ایف بی آر نے نوٹس جاری کر دیئے

لگژری گاڑیاں رکھنے والے 14 سو ڈاکٹرکو ایف بی آر نے نوٹس جاری کر دیئے

پشاور(آن لائن) لگژری گاڑیاں رکھنے والے 14 سو ڈاکٹرکو ایف بی آر نے نوٹس جاری کر دیئے ہیں جبکہ مزید ڈاکٹر کو عید کے بعد نوٹس جاری کر دیئے جائیں گے، پشاور، لاہور، کراچی، اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں خدمات انجام دینے والے سر کاری و غیر سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹر وں کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ 15 دن کے اندر ندر وہ اپنی تفصیلات فراہم کریں ابتدائی مرحلے میں 13 سو سی سی سے زائد ہارس پاور کی گاڑیاں رکھنے والے ڈاکڑوں کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں محکمہ ایکسائز ان کی تفصیلات حاصل کی گئی تھیں زرائع نے بتایا ہے کہ ان سے زرائع آمد ن تنخواہ، آخراجات،وغیرہ کی تفصیلات طلب کی گئی ہے۔ تفصیلات فراہم نہ کرنے پر ان ڈاکٹروں کے خلاف کارروائیاں کی جائیں گی ایف بی آرکی جانب سے ڈاکٹروں گرد شکنجہ کس دیا گیا زیادہ ترڈاکٹر وں اور انکی فیملی کے پاس بعض میڈیس کمپنیوں کی جانب دی جانی والی لگژری گاڑیاں موجود ہیں دوسرے مرحلے میں ان ڈاکٹروں اور انکی فیملی کے بیرونی ممالک کے دوروں اور انکے پوش علاقوں میں واقع جائیدادوں کی تفصیلات بھی طلب کی جائیں گی۔

About Aimal Rashid

Check Also

ملک میں کورونا سے مزید 27 افراد جاں بحق ہوگئے

اسلام آباد(آن لائن) ملک میں کورونا وائرس سے مزید 27 افراد جاں بحق ہوگئے جب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے