بدھ , جون 23 2021
Breaking News
Home / بین الاقوامی خبریں / امریکا اپنے ’قیمتی دوست‘ سے محروم ہوسکتا ہے، ترک صدر کا انتباہ

امریکا اپنے ’قیمتی دوست‘ سے محروم ہوسکتا ہے، ترک صدر کا انتباہ

انقرہ:(ویب ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ ان کے ملک کو دیوار سے لگانے کی کوشش کرے گا تو اپنے قیمتی دوست سے محروم ہوسکتا ہے۔سرکاری ٹی وی چینل ’ٹی آر ٹی‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے اردوان امریکی صدر جو بائیڈن کے حالیہ بیان پر کڑی تنقید کی جس میں انہوں نے پہلی جنگِ عظیم میں ترکی کی سلطنتِ عثمانیہ پر آرمینیائی باشندوں کی نسل کشی کا الزام لگایا تھا۔اردووان نے اس الزام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کیا اور بائیڈن کو خبردار کیا کہ ترکی سے تعلقات مزید خراب کرنے کا نتیجہ ایک قیمتی دوست سے محرومی کی شکل میں نکل سکتا ہے۔واضح رہے کہ بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں 14 جون کو نیٹو سربراہی اجلاس میں امریکی صدر جو بائیڈن اور ترک صدر رجب طیب اردوان کی اوّلین ملاقات بھی متوقع ہے۔

About Aimal Rashid

Check Also

افغانستان سے امریکا کی واپسی کے بعد امن کا قیام صرف پاکستان کی ذمہ داری نہیں, شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے