بدھ , جون 23 2021
Breaking News
Home / ملاکنڈ ڈویژن / یونیورسٹی آف سوات شانگلہ کیمپس کو یو نیورسٹی کا درجہ دینے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں،شوکت علی یوسفزی

یونیورسٹی آف سوات شانگلہ کیمپس کو یو نیورسٹی کا درجہ دینے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں،شوکت علی یوسفزی

سوات (چاند نیوز)صوبائی وزیر شوکت علی یوسفزی نے کہا ہے کہ یونیورسٹی آف سوات شانگلہ کیمپس کو یو نیورسٹی کا درجہ دینے کیلیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں جس سے علاقے میں اعلی تعلیم کے مذید مواقع میسر ہو گے اور لوگوں کو روزگار بھی ملے گا ا ن خیالات کا اظہار گزشتہ روز یونیورسٹی آف سوات کے رجسٹرار محبوب الرحمن سے اپنے دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر محبوب الرحمن نے انکو شا نگلہ کیمپس کے حوالے سے تفصیلی برینفگ دی انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد جمال خان کے کوششوں اور دلچسپی کے وجہ سے شا نگلہ کیمپس نے قلیل عرصے میں اہم مقام بنادیا ہے اور آج صوبے کے مختلف اضلاع سے طلباء و طالبات شانگلہ کیمپس میں اعلی تعلیم حاصل کررہے ہیں اسکے لئے مزید اقدامات اٹھا نے کی ضرورت ہے شوکت علی یوسفزئی نے کہا کہ وزیر اعلی محمود خان کی خصوصی کوششوں سے شا نگلہ جیسے پسماندہ علاقے میں یو نیورسیٹی کیمپس کا قیام اس بات کا ثبوت ہے کہ موجودہ حکومت پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلیے تمام تر وسائل بروئے کا ر لا رہی ہے تاکہ ان علاقوں کو ترقیافتہ اضلاع کے صف میں کھڑا کیا جاسکیں انہوں نے کہ یونیورسٹی سمیت شا نگلہ میں اربوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی کام جاری ہے جس سیاحت کے فروغ کیلیے پر فضاء مقامات پر روڈز کی تعمیر پر بھی کام جاری ہے ا نہوں نے کہا کہ شا نگلہ یونیورسٹی کیمپس کیلیے ہنگامی بنیادوں ہر کام جاری ہے اورانشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب شا نگلہ یونیورسٹی کیمپس کو یو نیورسٹی کا درجہ دیا جایئگا جس سے علاقے میں ایک طرف اعلی تعلیم کے مواقع میسر ہو گے تو دوسری طرف یہاں کے عوام کو روزگار بھی میسر ہوجایئگا

About Aimal Rashid

Check Also

موجودہ حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے۔ ریاض خان

جوڑبونیر(نمائندہ چاند) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے معاون خصوصی برائے مواصلات وتعمیرات ریاض خان نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے