بدھ , جون 23 2021
Breaking News
Home / ملاکنڈ ڈویژن / بجٹ سے کوئی اُمیدنہیں ان سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ملتا۔ امیرحیدرخان ہوتی

بجٹ سے کوئی اُمیدنہیں ان سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ملتا۔ امیرحیدرخان ہوتی

الپوری(آفتاب حسین سے)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وزیراعلیٰ امیرحیدرخان ہوتی نے کہا ہے کہ پی ٹی ائی مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں ان کے پاس معاشی پالیسی ہے ہی نہیں،بجٹ سے کوئی اُمیدنہیں ان سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ملتا۔ملک کے موجودہ غیریقینی صورتحا ل،بلخصوص خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال،آئین کی حکمرانی،پارلیمنٹ کی بالادستی،معاشی صورتحال اور آنے والے الیکشن کیلئے اصلاحات پر عوامی نیشنل پارٹی پی ڈی ایم میں ہو یا نہ ہو اپوزیشن جماعتوں کی آواز ایک ہوگی۔پی ٹی ائی حکومت نے گزشتہ تین بجٹس میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیااور نہ اب ان کے پاس نہ کوئی معاشی پلان تھا اورنہ ہے۔پی ٹی ائی نے عوام کو الیکشن میں وعدہ کیا تھا کہ انکو ایک موقع دیا جائے تو وہ ملک سدھاردینگے لیکن انھوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا بے تہاشہ مہنگائی،بے روزگاری سے عوام چیخ رہی ہے۔نہ ان کیساتھ کوئی پلان تھا اور نہ ہی اہل لوگ۔آج ان کے کابینہ میں پی ٹی ائی کے اپنے لوگوں کی تعداد20فیصد سے بھی کم ہے اور باقی کابینہ کا تعلق پی ٹی ائی سے ہے ہی نہیں۔بجٹ پر حکومت دعوے کررہی ہے کہ جی ڈی پی گروت بڑھ رہا ہے مگر زمینی حقائق اسکے برعکس ہے۔بجٹ کا سارا ڈرامہ الیکشن کیلئے مچایا جارہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے ضلع شانگلہ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔صحافیوں کے پی ڈی ایم اتحاد کے سوال کے جواب پر انھوں نے کہا کہ پی ڈی ایم بحالی کے حوالے سے کسی نے کوئی رابطہ نہیں،کسی نے رابطہ کیا تو اے این پی باہمی مشاورت کے نتیجے میں ہوگی۔پی ڈی ایم سے عوامی نیشنل پارٹی نے اپنی راہیں جدا کی ہے تاہم اپوزیشن سے راہے جدا نہیں۔اس موقع پر امیرحیدرخان ہوتی نے بیلے بابامیں بزرگ سیاسی رہنماء اے این پی صوبائی کونسل کے ممبر ڈاکٹرحاجی زمین گل کے بھائی کے وفات پر ان سے تعزیت کی۔ملک خیل کوٹکے میں ناظم عطاء اللہ خان کے والد،سابق ڈی ایس پی شیخ فرید کے وفات پر ان سے تعزیت کی۔لیلونئی میں محمدیارخان کے وفات پر اہل خانہ سے تعزیت کی۔انھوں نے پورن اورچکیسرمیں بھی پارٹی رہنماؤں سے ملے تعزیتیں کی۔اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی شانگلہ کے صدرمیاں محمد اعظم خان،جنرل سیکرٹری زاکراللہ خان،سابق صوبائی امیدوار متوکل خان سمیت پارٹی کے دیگر رہنماء بھی انکے ہمراہ تھے۔

About Aimal Rashid

Check Also

موجودہ حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے۔ ریاض خان

جوڑبونیر(نمائندہ چاند) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے معاون خصوصی برائے مواصلات وتعمیرات ریاض خان نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے