بدھ , جون 23 2021
Breaking News
Home / ملاکنڈ ڈویژن / ہونٹ اور تالو کٹے مریضوں کا مفت اپریشن 23 تا 25 جون ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ میں کیا جائیگا،

ہونٹ اور تالو کٹے مریضوں کا مفت اپریشن 23 تا 25 جون ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ میں کیا جائیگا،

بٹ خیلہ (بیورو رپورٹ) ہونٹ اور تالو کٹے مریضوں کا مفت اپریشن 23 تا 25 جون ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ میں کیا جائیگا، ملاکنڈ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے متاثرہ افراد مقامی سطح پر مفت اپریشن کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں ان خیالات کا اظہار ڈی ایچ کیو بٹ خیلہ کے ڈینٹل سرجن ڈاکٹر سہیل شہزاد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پورے صوبہ میں ہونٹ اور تالو کٹے مریضوں کی مفت علاج کا کوئی انتظام نہیں والدین بچوں کی اپریشن پر لاکھوں روپے کرچ کرتے ہیں یا مفت علاج کے لئے لاہور چلے جاتے ہیں جسکی وجہ سے انہیں سفری اخراجات برداشت کرنا پڑرہا ہے مگر اس مرتبہ ان کی گزارش پر کلیپ ہسپتال لاہور انتظامیہ نے ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع کے بچوں کی مفت اپریشن کے لئے ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ میں سہ روہ کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے ایم ایس ڈاکٹر سعید الرحمان نے بھی عوام کو مستفید ہونے کی خاطر انہیں ہسپتال میں کیمپ لگانے کی اجازت دی ہے اس لئے ملاکنڈ ڈویژن اور قریبی ضلع مردان کے متاثرہ افراد بھی اس سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

About Aimal Rashid

Check Also

موجودہ حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے۔ ریاض خان

جوڑبونیر(نمائندہ چاند) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے معاون خصوصی برائے مواصلات وتعمیرات ریاض خان نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے