بدھ , جون 23 2021
Breaking News
Home / قومی خبریں / انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن کی تجاویز کا انتظار ہے، پانچ سو الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا آرڈر دینے جا رہے ہیں، فواد چوہدری

انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن کی تجاویز کا انتظار ہے، پانچ سو الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا آرڈر دینے جا رہے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن کی تجاویز کا انتظار ہے، پانچ سو الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا آرڈر دینے جا رہے ہیں، طارق ملک کو چیئرمین نادرا تعینات کر دیا،پی ٹی وی کی درخواست پر کابینہ نے بھارتی کمپنیوں سے کاروبار کی اجازت نہیں دی ہے جس کی وجہ سے آئندہ ہونے والی پاکستان انگلینڈ سیریز پاکستان میں نہیں دکھا پائیں گے،ریلوے کوٹھیک کرنے کے لئے طویل منصوبہ بندی کی ضرورت ہے، ریلوے کیلئے 7 ارب کا پروگرام مکمل کرنے کیلئے اصلاحات ہوں گی، ریلوے حادثے پر ابتدائی رپورٹ آنے پرفوری ایکشن لیا جائے گا۔ ۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مسلم ممالک کو انتہا پسندی کا طعنہ دینے والے اپنے اندر جھانکیں، مغربی ممالک میں اسلامو فوبیا سرایت کر گیا، مغرب میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کا تدارک کیا جائے، وزیراعظم واحد لیڈر ہیں جو اسلامو فوبیا پر بات کر رہے ہیں، پاکستانی نژاد کینیڈین خاندان کو بہیمانہ طریقے سے قتل کیا گیا۔انہو ں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن کی تجاویز کا انتظار ہے، تارکین وطن کو ووٹ کا حق دینا چاہتے ہیں، انتخابی اصلاحات سے متعلق بل قومی اسمبلی میں ہے، ن لیگ نے تارکین وطن کو ووٹ کا حق دینے کی مخالفت کر دی، ن لیگ نے پٹیشن دائر کر دی ہے، ن لیگ کے اقدام کی مذمت کرتے ہیں، تارکین وطن کو ووٹ کا حق دینے پر پیپلزپارٹی کے مؤقف کا انتظار ہے اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات معیشت کی بہتری میں کردار اداکررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا ٹیکنالوجی کا حصہ مکمل ہوچکا ہے اور اب الیکشن کمیشن کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی مشین کا ڈیمو دینے جارہی ہے وزارت اطلاعات بہت جلد 500 الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا آرڈر دے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں کرکٹ نشر کرنے کے حقوق بھارتی کمپنیوں کے پاس ہے اور اس کے حل کے لیے ہم کوئی اور راستہ دیکھ رہے ہیں کرکٹ دیکھنا ضروری ہے اور اس کے لیے پوری منصوبہ بندی کی کوشش کریں گے، اگر اس کا ہمیں کوئی متبادل نہیں مل سکا تو پی سی بی کو بھی خسارے کا سامنا کرنا پڑے گا، اب سے ہم کوئی بھی سیریزنہیں دکھائیں گے، اسی پرنسپل کو سامنے رکھتے ہوئے پی ٹی وی کی درخواست کوقبول نہ کی گئی، پاکستان انگلینڈ کرکٹ سیریز پاکستان میں نہیں دکھا سکیں گے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ طارق ملک کو چیئرمین نادرا تعینات کرنے کی منظوری دی، طارق ملک کو نادرا کے نظام کی پہلے سے سمجھ ہے، طارق ملک نادرا کی تنظیم نو کر پائیں گے، موجودہ حکومت نے 60 سے زائد اداروں کے سربراہ تعینات کیے، حکومتی کوششوں سے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن خسارے سے باہر آگیا کابینہ نے قومی ترانے کی دوبارہ سے ریکارڈنگ کی منظوری دی، پہلے قومی ترانے کی اینا لوگ ریکارڈنگ ہے۔فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وزیر قانون نے فوجداری قوانین میں اصلاحات سے متعلق وزیراعظم کو بریف کیا، وزیر خارجہ ہوائی اڈوں سے متعلق سینیٹ میں پالیسی بیان دے چکے ہیں۔۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ریلوے کے نظام کو بہتر کیا جانا ضروری ہے، تاہم اسے پھونک مار کر ٹھیک نہیں کیا جاسکتا، مسلم لیگ (ن) اتنے طویل عرصے اقتدار میں رہی مگر انہوں نے ریلوے ٹریکس پر کوئی کام نہیں کیا، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے اداروں کی دیمک کی طرح تباہ و برباد کیا ہے، موجود حکومت کو ہر ادارے کو نئے سرے سے بنانا پڑ رہا ہے۔ ایم ون منصوبے کے مکمل ہونے کے بعد ریلوے کا نظام جدید ہوگا تاہم ابھی فوراً اسے ٹھیک کرنا مشکل ہے۔اپوزیشن سے مذاکرات کے حوالے سے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی سے بات کرنا چاہتے ہیں اور پہلے وہ الیکٹورل ریفارمز پر دونوں جماعتوں اپنے نمائندے نامزد کریں اورہم ان سے بات کرسکیں پیپلز پارٹی جیسی بڑی پارٹی کو زرداریوں نے ایک صوبے کی قوم پرست جماعت بنارہے ہیں، دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی سیاست صرف جی ٹی روڈ تک محدود رہ گئی ہے پی ٹی آئی ان کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں تاہم احتساب پر ضد نہ کریں اس پر ہم بات نہیں کریں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ احساس پروگرام سے اب تک ایک کروڑ70 لاکھ فائدہ لے رہے ہیں، کورونا کی پہلی لہرکے دوران ایک ارب 70 کروڑ روپے تقسیم کئے گئے، جب یوٹیلٹی اسٹورکو سنبھالا اربوں کے خسارے میں تھے، پہلی بار یوٹیلٹی اسٹورز اربوں کا منافع کمارہا ہے۔

About Aimal Rashid

Check Also

ملک میں کورونا سے مزید 27 افراد جاں بحق ہوگئے

اسلام آباد(آن لائن) ملک میں کورونا وائرس سے مزید 27 افراد جاں بحق ہوگئے جب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے