بدھ , جون 23 2021
Breaking News
Home / سوات کی خبریں / مینگورہ شہرسرمایہ کاری کیلئے موزون ترین کاروباری مرکز ہے،صدر عبدالرحیم

مینگورہ شہرسرمایہ کاری کیلئے موزون ترین کاروباری مرکز ہے،صدر عبدالرحیم

سوات (چاند نیوز) سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے کہا ہے کہ مینگورہ شہرسرمایہ کاری کیلئے موزون ترین کاروباری مرکز ہے، حالات بہتری کی طرف رواں دواں ہے، رزق حلال کے لئے لوگوں کی سرمایہ کاری میں غیرمعمولی دلچسپی قابل ستائش ہے۔ مینگورہ شہراپنی روایتی سوغات اورخوراک کیلئے مشہور ہیں، علاقے کے لوگ اورکاروباری طبقہ انتہائی مہمان نوازہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے مین بازارچوک میں آفرین کیفے کے افتتاح کے موقع پر کیااس موقع پر کیفے کے اونر سلمان خان، سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے ترجمان ڈاکٹرخالدمحمودخالد اوردیگربھی موجود تھے، عبدالرحیم نے کیفے کے اونر سلمان خان کومبارکباد دی۔ اورکہا کہ اس طرح کے کاروبار کاخیرمقدم کرناچاہئے۔ اورہم اس طرح کے کاروباری لوگوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وقت کاتقاضہ ہے کہ سرمایہ کارلوگ مینگورہ شہرمیں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کرکے شہرمیں ایک بارپھر تجارتی سرگرمیاں تیزکرنے میں اپناکرداراداکریں۔

About Aimal Rashid

Check Also

کارکنان جمعیت چارجولائی کے جلسہ کے لئے پرجوش انداز میں تیاریاں کررہے ہیں،اعجازخان

مینگورہ(چاند نیوز)کارکنان جمعیت چارجولائی کے جلسہ کے لئے پرجوش انداز میں تیاریاں کررہے ہیں،اجتماع میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے