بدھ , جون 23 2021
Breaking News
Home / سوات کی خبریں / پختونخواملی عوامی پارٹی نے ٹرین حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضائع اور متعدد افرادکے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار

پختونخواملی عوامی پارٹی نے ٹرین حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضائع اور متعدد افرادکے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار

مینگورہ(چاند نیوز)پختونخواملی عوامی پارٹی نے ٹرین حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضائع اور متعدد افرادکے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیاہے،اس حوالے سے پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹرخالدمحمودخالد نے کہاہے کہ ٹرین کا المناک اور دلخراش واقع وزارت ریلوے اور حکومت کی نااہلی کا نتیجہ ہے جس پر آج ہرطرف سے افسوس کا اظہار سامنے آرہاہے،انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے موثراورسنجیدہ اقدامات نہ ہونے کے سبب ٹرین حادثات معمول بن گئے ہیں جبکہ دوسری جانب محکمہ ریلوے کرپشن کا گڑھ بن گیاہے مگر کرپشن جرم کرنے کے دعوے کرنے والے حکمران صرف تماشا دیکھ رہے ہیں،لوگ انصاف اور روزگار کے لئے دردر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبو رہیں،انہوں نے حالیہ ٹرین حادثہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کی مدد،زخمیوں کا سرکاری سطح پر علاج معالجے اور ٹرین حادثہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیاہے۔

About Aimal Rashid

Check Also

کارکنان جمعیت چارجولائی کے جلسہ کے لئے پرجوش انداز میں تیاریاں کررہے ہیں،اعجازخان

مینگورہ(چاند نیوز)کارکنان جمعیت چارجولائی کے جلسہ کے لئے پرجوش انداز میں تیاریاں کررہے ہیں،اجتماع میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے