بدھ , جون 23 2021
Breaking News
Home / سوات کی خبریں / سوات،مٹہ چپریال اور خوازہ خیلہ بہار میں ٹریفک حادثات میں 21 افراد شدید زخمی،

سوات،مٹہ چپریال اور خوازہ خیلہ بہار میں ٹریفک حادثات میں 21 افراد شدید زخمی،

سوات (چاند نیوز) سوات،مٹہ چپریال اور خوازہ خیلہ بہار میں ٹریفک حادثات میں 21 افراد شدید زخمی، تحصیل مٹہ کے علاقہ چپریال میں سوزوکی پک اپ گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں بچوں اور بچیوں سمیت 16 افراد زخمی ہوئے جبکہ خوازہ خیلہ بہار میں موٹر کار سڑک سے نیچے گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 5 افراد شدید زخمی ہوئے،مٹہ چپریال کے پک اپ حادثے میں مدرسے کی بچیاں بھی شامل ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مٹہ اور خوازہ خیلہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوزوکی پک اپ جس میں مدرسے کے بچے اور بچیاں سوار تھے چپریال کے مقام پر حادثے کا شکار ہوا اور گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں مدیحہ دختر امین الرحمان عمر 13 سال، جویریہ دختر شاہ نسیم ساکن اویشا عمر 14 سال، سیما دختر عمر رحیم ساکن اویشا عمر 17 سال، خوشبو دختر سردار علی عمر 9 سال، حبشہ دختر سردار علی عمر 12 سال، صبیحہ دختر رسول خان عمر 12 سال، شاہدہ دختر عبدالکبریم عمر 12 سال، سلویٰ دختر عمر سید عمر 9 سال، ہادیہ بی بی دختر یوسف خان عمر 13 سال، زہرہ دختر محمد رحیم عمر 11 سال، نساء دختر شاہ زمان عمر 12 سال، رخسار دختر عبدالجبار عمر 10 سال شدید زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے فوری طور پر مٹہ ہسپتال منتقل کر دیا۔جہاں پر اُن کا علاج معالجہ جاری ہے۔

About Aimal Rashid

Check Also

کارکنان جمعیت چارجولائی کے جلسہ کے لئے پرجوش انداز میں تیاریاں کررہے ہیں،اعجازخان

مینگورہ(چاند نیوز)کارکنان جمعیت چارجولائی کے جلسہ کے لئے پرجوش انداز میں تیاریاں کررہے ہیں،اجتماع میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے